UrduPoint:
2025-11-03@11:10:50 GMT

پیرس ایئر شو میں اسرائیلی ہتھیاروں کی نمائش روک دی گئی

اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT

پیرس ایئر شو میں اسرائیلی ہتھیاروں کی نمائش روک دی گئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جون 2025ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس کے معروف ایئر شو میں اسرائیلی دفاعی صنعت کی نمائشوں کو سیاہ پردوں سے ڈھانپ دیا گیا ہے، کیونکہ وہ مبینہ طور پر جارحانہ ہتھیاروں کو نمائش سے ہٹانے کی ہدایت کی تعمیل کرنے میں ناکام رہا۔

اسرائیل کی وزارت دفاع نے اپنی نمائش کی تصاویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک بیان بھی پوسٹ کیا ہے۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی دفاعی کمپنی کا اسٹال سیاہ پردوں سے اس طرح ڈھکا اور گھیرا ہوا ہے کہ کوئی بھی اس کے پیچھے پڑی چیزوں کو دیکھ نہیں سکتا۔

اسرائیلی وزارت دفاع کے ایک بیان کے ساتھ پوسٹ کی گئی تصاویر میں مختلف ہتھیاروں کے نظام کو ڈسپلے پر دکھایا گیا ہے۔

اسرائیل کا فرانس پر 'نامناسب' رویے کا الزام

پیرس میں اسرائیلی ہتھیاروں کی نمائش روکنے کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے، جب اسرائیل ایران کے ساتھ ہلاکت خیز بحران میں برسر پیکار ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی وزارت دفاع نے پیر کو ایک بیان میں اس کارروائی کو "بدصورت اور نامناسب" قرار دیتے ہوئے کہا، "اسرائیلی جارحانہ ہتھیاروں کو بین الاقوامی نمائش سے خارج کرنے کے لیے مبینہ طور پر فرانس ان سیاسی تحفظات کے پیچھے چھپا ہوا کہ اسرائیلی ہتھیار فرانسیسی صنعتوں سے مقابلہ کرتے ہیں۔"

خبر رساں ادارے روئٹرز نے اس معاملے سے واقف ایک ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نمائش کو سیل کرنے کی ہدایت فرانسیسی حکام کی جانب سے اس وقت آئی، جب اسرائیلی کمپنیاں نمائش سے جارحانہ یا حرکیاتی ہتھیاروں کو ہٹانے کے لیے فرانسیسی سکیورٹی ایجنسی کی ہدایت پر عمل کرنے میں ناکام رہیں۔

اسرائیل کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کے ڈائریکٹر جنرل امیر برام نے درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

ایک بیان میں وزارت نے اس اقدام کو ایک ایسا "بے مثال فیصلہ" قرار دیا، جس سے سیاسی اور تجارتی تحفظات کی بو آتی ہے۔

ایئر شو کے منتظمین کے ساتھ کام کرنے والے ایک وکیل سلوین پاویلٹ نے کہا کہ نمائش کی اجازت کا حتمی فیصلہ نمائش کے منتظمین کے پاس نہیں بلکہ فرانسیسی حکومت کے پاس ہے۔

انہوں نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا، "نمائش کے پاس اس فیصلے کا اختیار نہیں ہے کہ کس ممالک کو شو میں جانے کی اجازت ہے یا نہیں۔ "یہ فیصلہ حکومت کا ہے۔ ہم ریاست نہیں ہیں۔ ہم ایک تجارتی کمپنی ہیں۔"

منتظمین اب بھی 'سازگار نتائج' کے خواہاں

گرچہ فرانسیسی حکومت کی جانب سے اسرائیلی نمائشوں کو روکنے کے کسی اقدام کے بارے میں فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا، تاہم ایئر شو کے منتظم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ "مختلف فریقوں کو صورتحال کے لیے سازگار نتیجہ تلاش کرنے میں مدد کرنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔

جمعے کے روز ہی ان کارکنوں کے خلاف ایک فرانسیسی اپیل کورٹ کا فیصلہ بھی آیا، جو غزہ میں جاری جنگ کی وجہ سے اسرائیلی کمپنیوں کو شو میں شرکت سے روکنے کی کوشش کر رہے تھے۔

حالیہ ہفتوں میں فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے کئی بار خبردار کیا تھا کہ غزہ میں انسانی صورت حال کی روشنی میں اسرائیل کے خلاف سخت موقف کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ ماکروں نے خبردار کیا تھا کہ فرانس اسرائیلی آباد کاروں پر پابندیاں لگانے پر بھی غور کرے گا۔

ادارت: جاوید اختر

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں اسرائیل وزارت دفاع ایئر شو کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد میں گولڈ اور دیگر قیمتی پتھروں کی نمائش

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • بنگلہ دیش ایئر فورس کا چین کے اشتراک سے ڈرون پلانٹ قائم کرنے کا اعلان
  • وزارت صحت کا سیفٹی میڈیسن تقریب کا انعقاد، ادویات کا نظام بہتر کرنے کا عزم
  • امریکا ایٹمی دھماکے نہیں کر رہا، وزیر توانائی نے ٹرمپ کا دعویٰ غلط قرار دیا
  • حماس کیجانب سے 3 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں واپس کرنے پر خوشی ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • اسلام آباد میں گولڈ اور دیگر قیمتی پتھروں کی نمائش
  • گرائونڈ طیاروں کی بحالی،قائمہ کمیٹی دفاع نے پی آئی اے حکام کو طلب کرلیا
  • قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
  • پی ایف یو جے کے وفد کا ایس این جے ہیڈکوارٹر پیرس کا دورہ
  • ایٹمی ہتھیاروں سے لیس شرپسند ملک دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے، عباس عراقچی
  • امریکا کے دوبارہ ایٹمی تجربات دنیا کے امن کے لیے خطرہ، ایران