گرین لائن ایکسپریس سروس کا آغاز آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹرانسپورٹ اینذ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کی جانب سے گرین لائن ایکسپریس سروس کا آغاز کیا جارہاہے ، گرین لائن ایکسپریس سروس کا آغاز آج 17 جون بروز منگل سے کیا جارہا ہے۔گرین لائن بس صبح کے اوقات میں عبداللہ کالج چوک سے نمائش تک صبح8 تا 10 بجے تک جبکہ شام کے اوقات میں نمائش سے عبداللہ کالج چوک تک شام ساڑھے 5 تا ساڑھے 7 بجے تک چلے گی۔گرین لائن بس عبداللہ کالج جوک سے براستہ کے ڈی اے فلیٹ،فور کے چورنگی،یوپی موڑ، حیدری، انوبھائی پارک سے ہوتے ہوئے نمائش چورنگی تک جائے گی۔
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گرین لائن
پڑھیں:
دیر لوئر، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دیر لوئر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ دیر لوئر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دیر لوئر کے علاقے میاں بڑنگولہ دیگان میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دیر لوئر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔