اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف نے تحریک چلائی تو کیا ہو گا ۔۔۔؟ رانا ثناء اللہ کھل کر بول پڑے ۔

’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ کسی بھی تحریک کا خطرہ خود پی ٹی آئی کو ہو گا، انہیں کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ پی ٹی آئی جس راستے پر گامزن ہے اسے احساس نہیں اس کی صلاحیت کیا ہے؟ اس کے بعد یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ پی ٹی آئی کے اگلے 2، 3 سال کیسے ہوں گے۔ پچھلے سال پی ٹی آئی نے 24 نومبر کی تاریخ دی تو میں نے کہا تھا کہ نہ ان کی صلاحیت ہے نہ تیاری، اب 10 مئی ہو گیا، اس کے بعد ویسے بھی 2 سال گزر جائیں گے، یہ خواہ مخواہ اپنے اور کارکنوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں، تحریک کی کال دیں گے تو ان کے کچھ لوگ قانون کو ہاتھ میں لیں گے اور دھر لیے جائیں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن شادی کو بلوغت سے جوڑتے ہیں جبکہ اسلام اور آئین انصاف، تحفظ اور انسانی وقار پر زور دیتے ہیں: شرمیلا فاروقی

رانا ثناء اللّٰہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم نے واضح کہا ہے کہ آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں، مل کر مسائل پر بات کریں گے، وزیرِ اعظم نے یہ پیش کش لازماً کسی مشاورت کے بعد کی ہو گی۔ قاضی فائر عیسیٰ نے فیصلے قانون کے مطابق کیے،  قاضی فائز اس بنیاد کے اوپر نہیں گئے کہ ان فیصلوں پر عوامی سطح پر کیا کہا جا رہا ہے،  ہو سکتا ہے کہ قاضی فائز کے ساتھ براسلوک نہ کیا ہوتا تو پی ٹی آئی کو ریلیف مل جاتا۔ چیف جسٹس کو اس قسم کی چیزوں سے بالا تر ہو کر فیصلہ کرنا چاہیے، قاضی فائز کا بھی یہی مؤقف تھا، بادی النظر میں انہوں نے بالاتر ہو کر فیصلے کیے، پاکستان کی عدالتی تاریخ میں ایسے فیصلے بھی ہیں کہ بعض لوگ اس سے بالاتر نہیں ہوئے۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: رانا ثناء پی ٹی آئی

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما قاضی انور کی پارٹی قیادت پر تنقید

—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما قاضی انور نے پارٹی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ ٰعلی امین گنڈاپور کو فوجی شہداء کے جنازوں میں شرکت کرنی چاہیے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہوتا تو فوجی جوانوں کے جنازوں میں پہنچ جاتا، پی ٹی آئی کی قیادت سے میں مطمئن نہیں ہوں تو عوام کیسے مطمئن ہو گی؟

قاضی انور کا کہنا ہے کہ پچھلے 6 ماہ سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو رہی، میں 3 بجے تک انتظار کرتا ہوں، پھر واپس چلا جاتا ہوں

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ہمارے وزیراعلیٰ ہیں، سوشل میڈیا پر اسے غدار کہا جاتا ہے، اگر وہ غدار ہیں تو اس کی حکومت کی اہمیت کیا رہ جاتی ہے، پتہ نہیں کون یہ پروپیگنڈا کرتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ اچھے وکیل ہیں، وکیل میں اور سیاسی میدان سے آئے سیاستدان میں بہت فرق ہے، مجھے ان کی ایمانداری پر نہیں لیکن سیاسی سوجھ بوجھ پر شک ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی سپورٹ کے بغیر نہ کوئی جدوجہد ہوتی ہے نہ انقلاب آتا ہے، جب تک پی ٹی آئی کی قیادت میدان میں نہیں آئے گی تو عوام کیسے نکلے گی، قیادت کا دیانتدار ہونا ضروری ہے، لوگ ایماندار قیادت کے پیچھے نکلتے ہیں۔

قاضی انور کا یہ بھی کہنا تھا کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں پیدا ہونے والے حالات اب سنبھالنا مشکل ہے، دہشت گرد فوج کے راستے میں بارود ڈالتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جب پاکستان اور سعودیہ عرب دونوں اکٹھے ہو گئے تو یہ ایک ورلڈ سپرپاور تصور ہوں گے، رانا ثنا اللہ
  • تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے شہبازشریف حکومت کی خارجہ پالیسی کی تعریف کردی
  • ’بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بند ہونا چاہیے‘، رانا ثنا اللہ نے ایسا کیوں کہا؟
  • عوامی حقوق کی تحریک خالصتاً ایک عوامی اور پرامن جدوجہد ہے، ذیشان حیدر
  • تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی، عمران خان
  • قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی سیلاب متاثرین کے لیے عالمی اداروں سے امداد کی اپیل
  • دہشتگردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائے گا،راناثنااللہ
  • پی ٹی آئی کے سینئر رہنما قاضی انور کی پارٹی قیادت پر تنقید
  • لاہور: تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا دیگر کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہے ہیں
  • مولانا ثناء اللہ جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی حاجی بشیر احمد کے بھائی ڈاکٹر عبدالرشید کے انتقال پرتعزیت کررہے ہیں