بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف جھوٹے بیانیے اور سفارتی پراپیگنڈے کا ایک اور باب عالمی سطح پر بے نقاب ہو گیا۔ بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتھارامن کی ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے صدر سے ملاقات کو بھارتی میڈیا نے اپنی روایتی گودی صحافت کے تحت پاکستان کے خلاف سفارتی کامیابی کے طور پر پیش کیا، تاہم بین الاقوامی حلقوں نے اس بیانیے کو سراسر جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیا۔

بھارتی میڈیا نے اس ملاقات کو پاکستان پر دباؤ ڈالنے اور اسے عالمی سطح پر تنہا کرنے کی مہم کے طور پر پیش کیا۔ لیکن جب عالمی میڈیا نے اس ملاقات کے پس منظر اور ایجنڈے پر سوالات اٹھائے تو بھارتی حکومت اور وزارتِ خارجہ نے فوراً ہی یہ کہہ کر لاتعلقی اختیار کرلی کہ ایسی کوئی بات زیر بحث نہیں آئی۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ بھارت کی روایتی دوغلی پالیسی کا واضح ثبوت ہے، جہاں اندرونی ناکامیوں اور عالمی سطح پر خراب ہوتی ساکھ سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کو قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: پہلگام حملہ: بھارت کی سفارتی تنہائی، پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر تسلیم

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی گودی میڈیا کی خبریں اکثر زمینی حقائق کے برعکس ہوتی ہیں، جن کا مقصد صرف عوامی جذبات کو بھڑکانا اور سرکاری بیانیے کو طاقت دینا ہوتا ہے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق ADB صدر اور بھارتی وزیر خزانہ کی ملاقات میں پاکستان یا کسی مخصوص ملک کے خلاف کوئی بات نہیں کی گئی۔ یہ مکمل طور پر ایک تکنیکی اور معاشی نوعیت کی ملاقات تھی۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف فالس نیریٹیو گھڑا ہو۔ ماضی میں بھی پہلگام حملے، کلبھوشن یادیو کیس، ابھینندن واقعہ اور اوڑی حملے جیسے معاملات کو سیاسی فوائد کے لیے استعمال کیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا اور اداروں کی جانب سے بارہا بھارت کے اس پراپیگنڈہ ماڈل پر سوالات اٹھائے گئے ہیں، جس کا مقصد اندرونی مسائل جیسا کہ کسان تحریک، اقلیتوں پر ظلم، کشمیر کی صورتحال، اور معیشت کی بگڑتی حالت سے توجہ ہٹانا ہوتا ہے۔

بھارت چاہے جتنا بھی پراپیگنڈا کرے، بین الاقوامی سطح پر سچائی جلد یا بدیر سامنے آ ہی جاتی ہے۔ یہ واقعہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کو بدنام کرنے کی مہمات خود بھارت کے لیے شرمندگی کا باعث بن رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اٹلی ایشیائی ترقیاتی بینک بھارت بھارتی وزیر خزانہ پاکستان نرملا سیتھارامن.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اٹلی ایشیائی ترقیاتی بینک بھارت بھارتی وزیر خزانہ پاکستان عالمی سطح پر

پڑھیں:

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • باکو میں بین الاقوامی جوڈیشل ٹریننگ پروگرام، سپریم کورٹ کے جج نے متبادل نظامِ انصاف پر زور
  • وزیر تجارت سے کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا
  • وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال