آصف علی زرداری سے شرجیل میمن کی ملاقات، ٹرانسپورٹ کے منصوبوں پر بریفنگ دی
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
صدر مملکت سے سینئر صوبائی وزیر سندھ کی ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں سینئر صوبائی وزیر سندھ نے سندھ کے مختلف منصوبوں خصوصاً ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی۔ صدر مملکت نے ہدایت دی کہ سندھ میں ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کو جدید ٹیکنالوجی کے تحت مکمل کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری سے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی۔ سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے سندھ کے مختلف منصوبوں خصوصاً ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی۔ صدر آصف علی زرداری نے ہدایت دی کہ سندھ میں ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کو جدید ٹیکنالوجی کے تحت مکمل کیا جائے۔
 
 آصف علی زرداری نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو ہدایت کی کہ خواتین کو خصوصی سہولیات دینے کے لئے پنک بس کی طرح پنک ٹیکسی اور سکوٹی کی تعداد بڑھائی جائے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ویمن امپاورمینٹ ہماری اولین ترجیح ہے، پنک ٹیکسی اور سکوٹی سے خواتین کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہونگے۔ 
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ٹرانسپورٹ کے منصوبوں علی زرداری
پڑھیں:
وحدت ایمپلائزونگ سندھ کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس، کاشف نقوی صوبائی صدر منتخب
مرکزی صدر وحدت ایمپلائزونگ سلیم عباس صدیقی نے کہا کہ وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان کے محروم ملازمین کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جس کا کام پاکستان بھر کے مزدوروں کی آواز بننا اور مزدوروں کے حقوق کا حصول اس کا مقصد ہے، اس لیے یہ پاکستان میں مقبولیت کی طرف جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان صوبہ سندھ کی صوبائی شوری کا اجلاس مرکزی صدر وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان سلیم عباس صدیقی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس سے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی رہنما چوہدری اظہر حسین، عبداللہ بلوچ، سید کاشف رضا نقوی، سید عثمان حیدر جعفری، اشفاق حسین اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اجلاس میں سید کاشف نقوی کو وحدت ایمپلائزونگ سندھ کا صوبائی صدر، اشفاق حسین اور منصب علی کربلائی کو صوبائی نائب صدر اور سید عثمان حیدر جعفری کو صوبائی جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر وحدت ایمپلائزونگ سلیم عباس صدیقی نے کہا کہ وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان کے محروم ملازمین کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جس کا کام خصوصا پاکستان بھر کے مزدوروں کی آواز بننا ہے اور مزدوروں کے حقوق کا حصول اس کا مقصد ہے، اس لیے یہ پاکستان میں مقبولیت کی طرف جا رہی ہے۔ مزدور کے حقوق کی بحالی، پینشن رول کا خاتمہ اور حقیقی مسائل کا واحد حل اسی میں پوشیدہ ہے۔