وزیر اعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، ملکی صورتحال، بجٹ تجاویز پر بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
وزیر اعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، ملکی صورتحال، بجٹ تجاویز پر بات چیت WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی وفد نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفد میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور نوید قمر بھی ملاقات میں شریک تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ آصف، رانا ثنا اللہ اور طلال چودھری بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز اور موجودہ ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا ٹوئٹر ایکس اکاونٹ بھارت نے بلاک کردیا خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا ٹوئٹر ایکس اکاونٹ بھارت نے بلاک کردیا ٹیکس افسران کو لامحدود اختیارات دینے کا معاملہ ، صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا اسرائیلی کابینہ نے غزہ پر قبضہ کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی تمام سیاسی جماعتیں مل کر قومی حکومت بنائیں اور پاکستان کو بچائیں، محمود خان اچکزئی ٹیکس نیٹ بڑھنے اور قوانین میں ترامیم سے عام آدمی پر ٹیکسز کا بوجھ کم ہوگا، وزیراعظم بھارت میں عمران خان کے ایکس اکاونٹ کی بندش، پی ٹی آئی کا سخت ردعمل سامنے آگیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پولیس کے شہدا امن کے خاموش نگہبان ہیں، بلاول بھٹو زرداری
یوم شہداء کے موقع پر پیغام میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ آئیے ہم ان کی یاد اور احترام میں سر جھکاتے ہوئے یہ عہد کریں کہ ہم ایک ایسا معاشرہ تعمیر کریں گے جو ان کی قربانیوں کے شایانِ شان ہو، ایک ایسا معاشرہ جو انصاف، امن اور وقار کی پاسداری کے اصولوں پر قائم ہو۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس فورسز کے بہادر بیٹوں اور بیٹیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پولیس کا ہر شہید بہادری کی علامت اور اس بھاری قیمت کی یاد دہانی ہے جو قیامِ امن کے لیے ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پولیس کے شہدا امن کے خاموش نگہبان ہیں، جنہوں نے اس لیے اپنی جانیں قربان کیں تاکہ ہمارے عوام بلاخوف زندگی گزار سکیں۔
انہوں نے تمام صوبوں کی پولیس کی خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو یا اسٹریٹ کرائم سے نمٹنا، پاکستان کی پولیس فورس نے اپنی ذمہ داریاں اکثر اپنی جانیں داؤ پر لگا کر بھی نبھائی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے پولیس شہدا کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ان کی قربانیوں کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرتے ہوئے ادارہ جاتی سطح پر ان کی پذیرائی اور مدد کو یقینی بنایا جائے گا۔