وزیر اعظم سے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی، جس میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز پر بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی۔ پی پی وفد میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی،گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور نوید قمر شامل تھے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی ملاقات میں موجو د تھے۔ اس کے علاوہ حکومتی وفد میں طلال چوہدری،وزیر خزانہ ، خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ شامل تھے،ملاقات میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز پر بات چیت ہوئی۔
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے: سہیل آفریدی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے اپنی اور صوبائی مشیر خزانہ کی بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی سے بجٹ پر رہنمائی حاصل کرنا ضروری‘ اس کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا جائے گا۔ علیمہ خان کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں مزید دیوار سے لگانے کی کوشش اور ملاقات کا حق نہ دیا گیا تو 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے اور وفاقی بجٹ بھی پاس نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے میں حکومت عمران خان کی ہے، اسے ان کے سوا کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس نہ موثر داخلہ پالیسی ہے اور نہ ہی خارجہ پالیسی۔ آنے والا وفاقی بجٹ عوام پر ایک معاشی ایٹم بم ہوگا۔