خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا ٹوئیٹر ایکس اکاؤنٹ بھارت نے بلاک کردیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا ٹوئیٹر ایکس اکاؤنٹ بھارت نے بلاک کردیا۔
مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے بھارتی اقدام کی شدید مزمت کی ہے اور کہا ہے کہ بھارت ریاستی دہشتگردی کے بعد سوشل میڈیا پر دہشتگردی میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹوئیٹر ایکس اکاؤنٹ بلاک کرکے “کھسیانی بلی کھمبا نوچے” کی مثال پر گامزن ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت بھارت کا اصل چہرہ دینا کو دکھاتی رہے گی۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ مودی نے سوشل میڈیا کو بھی بی جے پی کی طرح نفرت اور مظلوم کی آواز دبانے کا آلہ سمجھ لیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے عوام سچ جاننا چاہتے ہیں پہلگام میں مظلوم لوگوں کا خون کس نے بہایا، مہر شواہد اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں اس واقعے میں مودی ملوث ہے۔
مزید بولیں کہ گجرات کے بعد پہلگام واقعے پر بھی بھارت کی باشعور عوام مودی کا محاسبہ کرے گی،پاکستان کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں بھی دہشتگردی کے واقعات میں مودی اور اس کے حواری ملوث ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب مودی اپنے انجام کو ہوگا اور اس کے خلاف مقدمات عالمی جرائم کو عدالت میں چلیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیرِاعظم نے پیپلز پارٹی سے 27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے: بلاول بھٹو زرداری
---فائل فوٹوچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے 27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے، ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس اور ججز کے تبادلے شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنے تازہ بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے وفد نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی سربراہی میں صدر آصف علی زرداری اور اِن سے ملاقات کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ این ایف سی میں صوبائی حصے کا تحفظ ختم کرنا بھی ترمیم میں شامل ہے۔ تجاویز میں آرٹیکل 243 میں ترمیم، تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی وفاق میں واپسی بھی ترمیم میں شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم میں ای سی پی کی تقرری پر ڈیڈ لاک توڑنا شامل ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ پارٹی کا سی ای سی اجلاس 6 نومبر کو صدرِمملکت کی دوحہ سے وطن واپسی پر پارٹی پالیسی طے کرنے کےلیے ہوگا۔