بھارت کے ساتھ کشیدگی سے پاکستان کی معاشی بحالی متاثر ہوگی، موڈیز WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے خبردار کیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی میں مسلسل اضافے سے پاکستان کی معاشی بحالی کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور اسلام آباد کی جاری مالی اصلاحات متاثر ہوسکتی ہیں،جس سے میکرو اکنامک استحکام حاصل کرنے کی کوششیں ناکام ہوسکتی ہیں۔
پاکستان میں سیاسی رہنما پہلے ہی یہ بات کہی جا رہی تھی کہ پلوامہ فالس فلیگ کی آڑ میں بھارت پاکستان کی معاشی بحالی کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے کیونکہ پاکستانی معیشت نے حال ہی میں ترقی کی ہے۔موڈیز نے پیر کے روز جاری کردہ اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے، معیشت سنبھل رہی ہے، مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، جو آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جاری پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔
تاہم وہیں موڈیز نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت کے ساتھ کشیدگی میں مستقل اضافہ ہوتا ہے تو اس سے پاکستان کی بیرونی مالیاتی رسائی متاثر ہو سکتی ہے اور اس کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دبا بڑھ سکتا ہے، جو آئندہ چند برسوں میں بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے پہلے ہی ناکافی ہیں۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں شدید اضافہ ہوا۔
موڈیز کے مطابق اس حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے سفارتی تعلقات متاثر ہوئے۔ بھارت نے 1960 کا سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، جو پاکستان کو پانی کی فراہمی پر شدید اثر ڈال سکتا ہے۔ جواب میں پاکستان نے 1972 کا شملہ معاہدہ معطل کیا، دو طرفہ تجارت بند کر دی ہے اور اپنی فضائی حدود بھارتی پروازوں کے لیے بند کر دی۔موڈیز نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان وقتا فوقتا کشیدگی پیدا ہوتی رہی ہے اور مستقبل میں بھی ہوتی رہے گی، لیکن ان سے مکمل جنگ یا وسیع پیمانے پر فوجی تصادم کی توقع نہیں کی جا رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کا پانی روکا گیا تو یہ اعلان جنگ ہوگا، قومی اسمبلی میں بھارتی آبی جارحیت کیخلاف قرارداد پیش پاکستان کا پانی روکا گیا تو یہ اعلان جنگ ہوگا، قومی اسمبلی میں بھارتی آبی جارحیت کیخلاف قرارداد پیش وزیراعظم کی برطانیہ کو پہلگام واقعے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات میں شمولیت کی دعوت پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا گیا تو بھرپور طاقت سے جواب دیا جائیگا، آرمی چیف صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے شرح سود میں 1فیصد کمی کو مایوس کن قرار دیدیا شرح سود میں ایک فیصد کمی،11فیصد مقرر ، اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا پاکستان میں دہشتگردی کیلئے بھارتی سہولت کاری کے مستند شواہد سامنے آگئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان کی معاشی بحالی سے پاکستان کی بھارت کے

پڑھیں:

ملک کا روشن مستقبل اڑان پاکستان منصوبہ کی کامیابی سے وابستہ ہے، معاشی ترقی کیلئے استحکام وبرآمدات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ احسن اقبال

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لیے برآمدات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں، ملک کا روشن مستقبل "اڑان پاکستان" منصوبہ کی کامیابی سے وابستہ ہے، پاکستان کو زرعی معیشت سے ٹیکنو اکانومی میں تبدیل ہونا ہوگا،ملک ترقی کی چوتھی پرواز کے دہانے پر ہے ، استحکام اور وژن ہی کامیابی کی کنجی ہیں، اب غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں، بطور قوم ملکی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں بجٹ سمٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ریکٹر یو ایم ٹی ومعروف معیشت دان ڈاکٹر حفیظ پاشا،ڈاکٹر سلمان شاہ،سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی، پیٹرن ان چیف ایف پی سی سی آئی ایس ایم تنویر،صدر آئی سی ایم اے غلام مصطفی قاضی،ڈین ،ڈائریکٹرز ،فیکلٹی ممبران ،اساتذہ ،طلبہ و طالبات اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وز یر احسن اقبال نے کہاکہ دنیا میں رہتے ہوئے معاشی حیثیت کسی بھی فرد،خاندان ،تنظیم یا ایک ملک کی ترقی میں اہم کردا ر ادا کرتی ہے،اس ترقی کا انحصار اس بات پر ہے کہ وہ فرد ،خاندان ، تنظیم یا ملک اللہ تعالی کی طرف سے دیئے گئے وسائل کوکس طرح استعمال کرتا ہے،اگر اس کا درست استعمال کیا جائے تو ترقی حاصل ہو گی اور اگر ان وسائل کا غلط استعمال کیا جائے تو وہ ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ1947میں مملکت خداداد پاکستان بہت سی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا لیکن آج یہ سوال ہر کسی کے ذہن میں پیدا ہوتا ہے کہ 78سال گزرنے کے باوجود اورجاپان سمجھا جانے والا پاکستان آج ترقی کی دوڑ میں پیچھے کیوں رہ گیا ہے،یہ وجہ معلوم کرنا ضروری ہے کہ یہ ممالک آگے کیوں چلے گئے اور پاکستان پیچھے کیوں رہ گیا حالانکہ پاکستانیوں کے بارے میں مشہور ہے کہ ہم زیادہ ذہین ہیں ۔

احسن اقبال نے کہا کہ تمام مصائب کے باوجود آج پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت ہے ،ہم جو سائیکل نہیں بنا سکتے تھے آج جے ایف 17تھنڈر جیسے جدید جنگی طیارے بنا رہے ہیں، جو ہماری مہارت اور کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ صحت، زراعت، ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک باعزت مستقبل اپنے لئے بنانا ہے تو ہمیں آنے والے 22 سالوں کیلئے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مقابلہ کرنا ہوگا ۔

احسن اقبال نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے 1997میں ویژن 2010بنایا لیکن بدقسمتی سے مارشل نافذ ہوا اور وہ منصوبہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا ، پاکستان میں دہشت گردی عروج تک پہنچ گئی ، اس بدامنی میں ویژن 2050پیش کیا گیا ،سی پیک منصوبہ سے 25بلین ڈالر کی سرمایہ کاری آئی لیکن سوشل میڈیا پر اسے متنازع بنا کر نقصان پہنچایا گیا ، حکومت سنبھالنے کے وقت پاکستان کے ڈیفالٹ کی خبریں عالمی سطح پر گردش میں تھیں، 2018میں ملک میں کرپشن انتہا پر تھی ، ہماری حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ڈیفالٹ کی خبریں دم توڑگئیں اور موجودہ حکومت نے ڈیفالٹ ہوتے ملک کو اپنے پائوں پر کھڑا کیا اور اب پاکستان ایک نئی اڑان بھرنے کو تیار ہے، اڑان پاکستان کا منصوبہ پاکستان کو پائیدار ترقی کی طرف لے جانے کیلئے شروع کیا ہے اس کیلئے ہمیں اپنے ملک میں امن و استحکام کی فضا کو پیدا کرنی ہوگی، ہمیں اپنے سماجی رویوں میں تبدیلی لانی چاہئے، ہمارے 40فیصد بچے غذائیت کی کمی کا شکار ہیں جو انکی ذہنی صلاحیتوں کو بڑھنے نہیں دیتا، استاد کو سماجی رویوں میں تبدیلی کیلئے کام کرنے کہ طرف توجہ دینا ہوگی، ہم نے اڑان پاکستان کا منصوبہ پاکستان کو پائیدار ترقی کی طرف لے جانے کیلئے شروع کیا ہے، ہم نے اپنا ترقی کی راہ میں کھویا ہوا مقام واپس لینا ہے، ترقی کے حصول کیلئے ہمیں اپنے ملک میں امن و استحکام کی فضا کو پیدا کرنی ہوگی،ملکی ترقی اڑان پاکستان منصوبہ کی کامیابی سے مشروط ہے ،سیاست کوئی ڈرامہ نہیں ،ہم نے اپنی سیاست کو دائو پر لگا کر ملک کو دوبارہ مستحکم کیا ہے، ہماری سیاست ہمارے عہدے اور ہماری ساری شان مضبوط اور مستحکم پاکستان کے ساتھ ہی ممکن ہے۔

احسن اقبال نے کہاکہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے حکومتی مثبت اقدامات کی بدولت آج مہنگائی 4 فیصد سے کم ہو چکی ہے ،سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ18ہزار کی حد کو کراس کر گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو متحد ہو کر انتشار اور فتنوں کا مقابلہ کرنا ہے،بطور قوم ہمارا بھی فرض ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لئے مل کر کام کریں،ملک کی معیشت کو 2030 تک 30 ٹریلین ڈالرز تک پہنچانا ہے،گزشتہ دو سالوں کے دوران ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے، اگر ہم نے درست سمت میں ترقی کا سفر تیز کیا تو 2047میں بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ایک اندازے کے مطابق بدقسمتی سے ڈھائی کروڑ بچے سکول سے باہر ہیں ، آج پاکستان کی شرح خواندگی صرف 60فیصد ہے ، ہمیں سیاست کے میدان میں مقابلہ نہیں بلکہ تعلیم اور صحت میں مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے، حکومت سکول سے باہر بچوں کو سکول میں لانے اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ آبادی میں اضافہ بھی ترقی کی راہ میں ایک بہت بڑی رکاوٹ ہے ،ہماری آبادی بڑھنے کی شرح 2 فیصد سے بڑھ کر 9فیصد تک پہنچ گئی ہے جس کو کنٹرول کرنا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھی نائن الیون اور روس کے خلاف جنگوں میں حصہ لیا لیکن ترقی کی پہلی شرط امن اور دوسری سیاسی استحکام ہے۔انہوں نے بتایا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے دس سالہ پالیسیاں ترتیب دیں اور ان پر مستقل مزاجی سے عمل کیا، بھارت میں منموہن سنگھ، مودی اور بنگلہ دیش میں حسینہ واجد نے اپنی مدت پوری کی جبکہ ملائیشیا میں مہاتیر محمد نے ویژن 2020کے تحت ترقی کی راہیں متعین کیں۔

احسن اقبال نے زور دیا کہ حکومت نے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں اربوں کی سرمایہ کاری کی ہے اور سینکڑوں طلبہ کو چین بھیجا گیا ہے تاکہ جدید ریسرچ سے فوڈ سکیورٹی اور انرجی جیسے مسائل حل کیے جا سکیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان میں ہائر ایجوکیشن میں سرمایہ کاری ابھی بھی کم ہے، بھارت 30 فیصد اور بنگلہ دیش 25 فیصد خرچ کر رہے ہیںجبکہ ہم صرف 11فیصد پر اکتفا کئے ہوئے ہیں ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں الف لیلوی خوابوں سے نکل کر حقیقت پر مبنی معاشی فیصلے کرنا ہوں گے، ملک کا مستقبل مرغی اور کٹے سے نہیں بلکہ ڈیجیٹل سکلز اور ٹیکنالوجی میں پوشیدہ ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر نوجوانوں میں نفرت انگیز مواد پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک نوجوان کی گولی آج بھی ان کے جسم میں موجود ہے، اور "اڑان پاکستان" سے اسی نفرت کو ختم کیا جائے گا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی گرداب سے نکالنے کے لیے پوری قوم کو متحد ہو کر زور دار دھکا لگانا ہوگا، تب ہی ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوا جا سکے گا، اگر آج ہم نے ترقی کی یہ پرواز نہ بھری تو 2047میں ہمیں پچھتاوا ہوگا۔ تقریب کے آخر میں سوال جواب کا سیشن منعقد ہوا ، شرکا نے طلبہ کے سوالات کے جوابات دئیے گئے ۔

متعلقہ مضامین

  • کیا کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے؟
  • ملک کےکن حصوں میں مزید بارش ہوگی؟نئی پیشگوئی کردی گئی
  • افغانستان کو پاک-بھارت کشیدگی کے کابل اور خطے پر منفی اثرات کا خدشہ
  • ہم نہیں آئیں گے، پی ٹی آئی کا پاکستان بھارت کشیدگی پر بریفنگ میں شرکت سے انکار
  • روس کا بھی بھارت پر پاکستان سے کشیدگی دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور
  • امریکی عدالت نے وائس آف امریکا کے 1000 ملازمین کی بحالی روک دی
  • صدر نے سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس 2025 جاری کر دیا
  • پاک بھارت کشیدگی: پاکستان کا جدید بیلسٹک میزائل تجربہ
  • ملک کا روشن مستقبل اڑان پاکستان منصوبہ کی کامیابی سے وابستہ ہے، معاشی ترقی کیلئے استحکام وبرآمدات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ احسن اقبال