اسلام آباد:

پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زئے ڈونگ کی ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ اہمیت کے امور، خاص طور پر پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارتی حکومت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔

چینی سفیر نے چین اور پاکستان کے درمیان پائیدار اور آزمودہ دوستی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ’’آہنی برادر‘‘ ہیں، ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

چینی سفیر نے پاکستان کے نقطہ نظر کو چین کے ساتھ شیئر کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔

چیانگ زئے ڈونگ نے کہا کہ چین جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی دونوں ممالک کی مشترکہ خواہش کے حصول کے لیے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرے گا۔

صدر مملکت نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے کے لیے چینی حکومت کی مسلسل حمایت کو سراہا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: صدر مملکت

پڑھیں:

شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی سمیت اہم امور پر گفتگو

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے جاتی امراء میں صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی سمیت دیگر اہم امور پر قائد مسلم لیگ نون کو بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی سمیت دیگر اہم امور پر نواز شریف کو بریفنگ دی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ اندھا دھند محصولات کے باعث دوسروں اور خود کو نقصان پہنچا رہا ہے، چینی سفیر
  • صدر پاکستان آصف علی زرداری کی چینی سفیر چیانگ زئے ڈونگ سے ملاقات
  • چین ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرے گا، چینی سفیر کی صدر زرداری سے ملاقات
  • بھارت نے جنگ مسلط کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا، وزیر داخلہ کی عمانی ہم منصب سے گفتگو
  • شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی سمیت اہم امور پر گفتگو
  • پاک بھارت کشیدگی،وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو
  • میاں شہباز شریف سے ناصر عبدالرحمان جاسر کی ملاقات، جنوبی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیر اعظم سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات ،پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا میں حالیہ امن و امان کی صورتحال پر گفتگو
  • وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی یقین دہانی