سندھ کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، حادثات میں 2 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
فائل فوٹو
سندھ کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ طوفانی ہواؤں کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
بارش سے جیکب آباد، لاڑکانہ، گھوٹکی میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے سکھر اور حیدرآباد سمیت کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی ہے۔
دادو میں گردوغبار کے طوفان سے متعدد درخت اور بجلی کے پول گرگئے، طوفانی ہواؤں کے باعث مختلف حادث میں پڈعیدن میں 2 افراد جاں بحق جبکہ میہڑ میں چار افراد زخمی ہوئے۔
دوسری جانب پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، لاہور میں رم جھم جبکہ راجن پور، لودھراں، ڈی جی خان، بہاول پور اور رحیم یار خان میں بارش ہوئی۔
ادھر کرک میں سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک شخص جاں بحق اور ایک لاپتا ہوگیا، ریلے میں درجنوں بھیڑ بکریاں بھی بہہ گئیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہواو ں کے
پڑھیں:
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار
صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سمیت مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق آج صبح گوجرانوالہ کی فضا میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 637، لاہور میں 406، فیصل آباد میں 365 اور ملتان میں 245، ریکارڈ کی گئی ہے۔ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرِفہرست ہے جبکہ کراچی کا ساتواں نمبر ہے۔ کراچی کی فضا میں آج صبح پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 119 ریکارڈ کی گئی ہے، شہر میں صبح سویرے ہلکی دھند چھائی رہی۔