Vجنوبی پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
لاہور:جنوبی پنجاب میں گزشتہ روز گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد راجن پور اور بہاولپور کے رہائشی تھے. ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ اضلاع کے ڈی سیز سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی معاونت کی جائے گی، انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے، قدرتی آفات کا مقابلہ ملکر اور باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے عوام الناس سے درخواست کی کہ خراب موسم میں محفوظ مقامات پر رہیں اور کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لکی مروت میں دھماکا، 5 بچے جاں بحق، خاتون سمیت 13 زخمی
پشاور:لکی مروت میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 5 بچے جاں بحق اور خاتون سمیت 13 بچے زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونےو الے افراد کو سٹی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں خون کے عطیات کی ضرورت ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور واقعے سے متعلق شواہد جمع کیے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دھماکا مارٹر گولے کی وجہ سے ہوا ہے۔