Jang News:
2025-05-04@14:01:00 GMT

جنوبی افریقا: منی بس اور پک اپ میں تصادم، 15 افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT

جنوبی افریقا: منی بس اور پک اپ میں تصادم، 15 افراد ہلاک

— فائل فوٹو

جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن کے نواحی علاقے میں رات گئے منی بس اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور بھی اس حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

حادثے میں 5 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا میں 2023ء میں ٹریفک حادثات میں 11 ہزار 8 سو لوگ جان سے گئے تھے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

وفاقی وزیر کی پروٹوکول گاڑی کو حادثہ؛ 5 افراد زخمی

سٹی 42: وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام  کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا 

حادثہ مری کی حدود میں پیش آیا، پروٹوکول کی گاڑی متاثر ہوئی ، وفاقی وزیر امیر مقام کی گاڑی کے قافلے کو حادثہ آیا ، علاقے میں کھلبلی مچ گئی، سٹاف کے مطابق انجینئر امیر مقام حادثے میں محفوظ رہے  ، ریسکو ذرائع کے مطابق حادثے میں 5 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک ہے ،زخمی افراد مری سی ایم ایچ میں زیر علاج ہیں ،امیر مقام بحفاظت ہیں ، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا،حادثے کے بعد مری میں امدادی کارروائیاں تیز کردی گئی ، پروٹوکول گاڑی تباہ  ہوگئی 

دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا

امیر مقام کشمیر کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس آرہے تھے، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئیں ، وفاقی وزیر کے قافلے کو پیش آنے والا حادثہ پر سیاسی و سماجی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے 

متعلقہ مضامین

  • ہزارہ ایکسپریس وے پر کار حادثے میں دو افراد جاں بحق
  • جنوبی پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
  • جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا
  • جنوبی ایشیا جوہری تصادم کی دہلیز پر، امریکا کردار ادا کرے، رضوان سعید شیخ
  • خوفناک ٹریفک حادثہ؛ 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی
  • کراچی میں بس الٹنے سے 3 مسافر جان بحق، 8 زخمی ہوگئے
  • کراچی: گلشن حدید میں بس الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق
  • وفاقی وزیر امیرمقام حادثے کا شکار، 5 افراد زخمی، دو کی حالت تشویش ناک
  • وفاقی وزیر کی پروٹوکول گاڑی کو حادثہ؛ 5 افراد زخمی