کراچی میں پانی کا بحران سنگین، چھ دن بعد بھی فراہمی بحال نہ ہوسکی
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
شہر کے مختلف علاقوں میں شہری پانی کی بدند بوند کو ترس گئے، شہریوں نے گزشتہ چھ دن میں اربوں روپے کا پانی خرید کر اپنی ضروریات پوری کیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پانی کی فراہمی چھ دن بعد بھی معمول پر نہیں آسکی، پانی کا بحران بدترین شکل اختیار کر گیا۔ کراچی واٹر کارپوریشن کے مطابق شہر کو 6 دن میں ایک ارب گیلن پانی فراہم نہیں کیا جا سکا، جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں شہری پانی کی بدند بوند کو ترس گئے، شہریوں نے گزشتہ چھ دن میں اربوں روپے کا پانی خرید کر اپنی ضروریات پوری کیں۔ آنے والے 48 گھنٹوں تک صورتحال بہتر ہونے کا امکان ہے، جبکہ چیف انجینئر بلک ظفر پلیچو نے دعویٰ کیا ہے کہ اتوار کی رات تک مرمتی کام مکمل کر لیا جائے گا، پیر سے شہر کو پانی کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ کراچی یونیورسٹی میں 29 اپریل کو 84 انچ کی لائن پھٹنے سے شہرمیں پانی کا نطام درہم برہم ہوگیا تھا، مختلف علاقوں میں 6 دن سے پانی کی فراہمی بند ہے۔ متاثرہ علاقوں میں کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، ملیر، گلشن اقبال، گلستان جوہر، اولڈ سٹی ایریا، لیاقت آباد، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، گلبہار، پی آئی بی کالونی، لائنر ایریا، ڈیفنس، کلفٹن، محمود آباد، منظور کالونی شامل ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علاقوں میں پانی کی
پڑھیں:
آج سندھ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
آج سندھ کے بالائی علاقوں سمیت پنجاب ، خطہ پوٹھوہار ،خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی آج بارش متوقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ دادو ، جیکب آباد، سبی اور موہنجوداڑو میں 44، کراچی، ملتان اور ساہیوالمیں 37، لاہور اور پشاور میں 35، اسلام آباد اور کوئٹہ میں 33 اور مظفر آباد اور گلگت میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔