پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، ہندوستان اس وقت پاکستان کے لیے مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت بہت مضبوط ہے، ہماری دفاعی صلاحیت پر دنیا میں اعتماد کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم، وزیر دفاع کا غائب ہونا قابل افسوس ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، ہندوستان اس وقت پاکستان کے لیے مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت بہت مضبوط ہے، ہماری دفاعی صلاحیت پر دنیا میں اعتماد کیا جاتا ہے، وطن عزیز کے دفاع کے لیے پوری قوم اکھٹی رہے گی، آج پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا گیا تو توقع تھی کوئی قرارداد آئے گی، وزیراعظم سے لے کر وزیر خارجہ یا وزیر دفاع ایوان میں موجود نہیں تھے۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ بانسری کس کے سامنے بجائیں، حالات سے آگاہ کرنے والا کوئی نہیں، انتہائی اہم ایشو پر غیر سنجیدگی دکھائی دی۔ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان کی طرف ہماری فوج متوجہ ہوئی تو داخلی سکیورٹی کیا ہوگی اس پر پارلیمنٹ کو بتانا چاہیے تھا، ہم نے فیصلہ کیا کہ اس طرح ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بننا چاہتے، پوری کابینہ کا ایوان سے غائب رہنا قابل افسوس ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دفاعی صلاحیت فضل الرحمان رہا ہے کہا کہ

پڑھیں:

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل (5 مئی) کو طلب کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی 2025 (بروز پیر) شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔

اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر بحث کی جائے گی۔

صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔

قومی اسمبلی کا 5 مئی کو ہونے والا اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 16 واں اجلاس ہوگا۔
 

خطے کی صورتحال: محسن نقوی آج خلیجی ممالک کا دورہ کریں گے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • فضل الرحمان کی  قومی یک جہتی بڑھانے کے لئے قومی اسمبلی سے  واپسی
  • ہم پارلیمنٹ کارروائی میں غیر سنجیدگی کی وجہ سے باہر آگئے، فضل الرحمان
  • فضل الرحمان پارلیمنٹ کی لفٹ میں پھنس گئے
  • مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ کی لفٹ میں 2 منٹ تک پھنسے رہے
  • صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا
  • صدر نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے سے ایک دن پہلے 4 آرڈیننس جاری کردیئے
  • ساجد میر پاکستان کی اہل بصیرت سیاسی شخصیت اور دینی اسکالر تھے ‘وزیر اعظم شہباز شریف کا انتقال پر اظہار افسوس
  • ڈاکٹر رضا محمد کی اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے لیے خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
  • قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ