نیا محاذ کھل گیا،ایران کا اسرائیل پر سائبر حملہ( اسرائیلی شہریوں کے موبائل فونز کو نشانہ بنایا)
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
شہریوں کو ایندھن ذخیرہ کرنے اور پناہ گاہوں میں جانے کے پیغامات موصول ہوئے
یہ ایران کا ڈیجیٹل حملہ ہے اور شہری ان پیغامات پر توجہ نہ دیں،اسرائیلی حکام کی ہدایت
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری شدید کشیدگی میں ایک نیا محاذ کھل گیا ہے جب ایران کی جانب سے اسرائیل پر سائبر حملہ کیا گیا جس میں ہزاروں اسرائیلی شہریوں کے موبائل فونز کو نشانہ بنایا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہریوں کو ایسے پیغامات موصول ہوئے جن میں انہیں پناہ گاہوں میں جانے اور ایندھن ذخیرہ کرنے کی ہدایات دی گئیں۔اسرائیلی حکام نے فوری طور پر اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایران کا ڈیجیٹل حملہ ہے اور شہری ان پیغامات پر توجہ نہ دیں۔یہ سائبر حملہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران نے پیر اور منگل کی درمیانی شب اسرائیل پر ایک اور بڑا میزائل اور ڈرون حملہ کیا جس کا نشانہ تل ابیب اور حیفہ بنے۔ اس حملے کے نتیجے میں حیفہ آئل ریفائنری مکمل طور پر بند ہو گئی جبکہ کم از کم تین ملازمین ہلاک ہوئے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
ایک اور زبردست سہولت، نادرا نے شہریوں کی بڑی مشکل آسان کردی
ویب ڈیسک : نادرا کی جانب سے محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کر دیا گیا ہے، یہ اقدام شہریوں کے لیے خدمات تک رسائی مزید آسان بنانے کی کوشش ہے۔
نادرا کے جاری بیان کے مطابق پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا یا جا سکتا ہے، اس کے بعد اپنا میرج رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ موبائل ایپ کے آئی ڈی والٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
نادرا کے مطابق ابتدائی مراحل میں یہ سہولت ملک کے درج ذیل تین اضلاع میں فراہم کر دی گئی ہے:
چکوال – 71 یونین کونسلز
جہلم – 44 یونین کونسلز
ننکانہ صاحب – 65 یونین کونسلز
اتھارٹی کے مطابق مرحلہ وار یہ سہولت بہت جلد پاکستان بھر میں فراہم کر دی جائے گی۔