آئی پی ایل: میچ منسوخی پر کھلبلی مچ گئی، کھلاڑی ایک دوسرے کی بسوں میں سوار
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرم شالہ میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میچ منسوخ ہونے کے بعد کھلبلی کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھرم شالہ میں میچ منسوخ ہونے کے بعد ایک دم کھلبلی مچ گئی۔
آئی پی ایل کھلاڑیوں کو فوراً بس میں جانے کی ہدایت کی گئی۔
ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کی بسوں میں سوار ہوگئے۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل میں پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹل کے درمیان جاری میچ کی پہلی اننگز کے گیارہویں اوور کے بعد میچ ختم کردیا گیا۔
میچ کے ختم ہونے کی وجہ برقی روشنیوں کی خرابی قرار دیا گیا تاہم بعد میں چیئرلیڈر کی ویڈیو نے بھارتیوں کا جھوٹ بے نقاب کردیا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ایل
پڑھیں:
پاک بھارت کشیدگی نے راولپنڈی میں آج ہونے والا میچ منسوخ کروادیا
پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا آج ہونیوالا میچ منسوخ کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل میچز کے اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ کچھ دیر میں ہوگی، اجلاس میں ٹورنامنٹ کے میچز جاری رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے پلے آف سے قبل 4 لیگ میچز باقی ہیں۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی؛ پی ایس ایل میچز دبئی یا دوحا منتقل کرنے پر غور
تاہم رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سکیورٹی صورتحال اور ائیراسپیس بند ہونے سے پیچیدہ صورتحال در پیش ہوسکتی ہے جبکہ دیگر میچز کو بھی ملتوی کرنے یا دبئی اور دوحا منتقل کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت نے بدترین شکست کے بعد "پی ایس ایل" کو نشانے پر رکھ لیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اگر بین الاقوامی منتقلی ناقابل عمل ثابت ہوئی تو بقیہ تمام میچز کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل میچز کے اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ جاری ہے جس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی نے پی ایس ایل کو "خطرے" میں ڈال دیا
پی ایس ایل میچز کی منتقلی کا حتمی فیصلہ آج شام تک کیاجائےگا تاہم آج راولپنڈی میں ہونے والا کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔