کاغان میں واقع پاکستان کے معروف سیاحتی مقام جھیل سیف الملوک کی جانب جانے والی سڑک 6 ماہ کی بندش کے بعد سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دی گئی ہے۔

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (KDA) کے حکام کے مطابق، سڑک کی بحالی کا عمل 5 روزہ بھرپور آپریشن کے بعد مکمل کیا گیا، جس کے بعد گزشتہ شب سڑک کو باقاعدہ طور پر سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: جنت نظیر جھیل سیف الملوک تباہی کے خطرے سے دوچار

سطح سمندر سے 10 ہزار 5 سو 77 فٹ کی بلندی پر واقع جھیل سیف الملوک برف پوش پہاڑوں کے درمیان واقع دلکش قدرتی مقام ہے۔ اتھارٹی کے تکنیکی عملے نے بھاری مشینری کی مدد سے 13 کلومیٹر طویل سڑک کو بحال کیا۔ اس دوران 6 گلیشیئرز کاٹنے اور کئی لینڈ سلائیڈز صاف کرنے کا مشکل کام انجام دیا گیا، جس کے بعد راستہ 4×4 گاڑیوں کے لیے محفوظ قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: وادیِ کاغان کی سیر اور خیالی دنیا

جھیل کی جانب سفر دوبارہ ممکن ہونے کے بعد سیاح اب برف سے ڈھکی چوٹیوں اور جھیل کے پرسکون، برفیلے پانیوں کا دلفریب نظارہ کرسکیں گے۔

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے تمام سیاحوں سے گزارش کی ہے کہ ذمہ دارانہ سیاحت کو فروغ دیں، کچرا نہ پھیلائیں، مقررہ ڈسٹ بن استعمال کریں اور کوڑا کرکٹ اپنے ساتھ لائے گئے تھیلوں میں ڈال کر ماحول کو صاف رکھیں تاکہ قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جھیل سیف الملوک کے بعد کے لیے

پڑھیں:

مری پتریاٹہ ٹاپ پر دلکش ٹری ہاؤس سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا

پنجاب ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی عاصم رضا نے پتریاٹہ ٹاپ پر صوبے کے پہلے خوبصورت ٹری ہاؤس کا افتتاح کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاحوں کے لیے خوشخبری، مری کے دلکش مناظر کی سیر کراتی ٹورسٹ بس سروس کا آغاز

بلند پہاڑوں اور سرسبز وادیوں کے درمیان تعمیر کیا گیا یہ ٹری ہاؤس سیاحوں کو قدرتی حسن اور جدید سہولیات کا حسین امتزاج فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیے: راولپنڈی سے بھوربن تک گلاس ٹرین کب تک شروع ہونے کی توقع ہے؟

ایم ڈی ٹی ڈی سی پی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر سیاحتی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے تاکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

مزید پڑھیں: عوام کی خدمت پر تنقید کی جارہی ہے، ایسا کرنے والوں کی بے بسی سمجھتی ہوں، مریم نواز

سیاحت کے ماہرین کے مطابق ٹری ہاؤس جیسے منفرد اقدامات نہ صرف مری کی خوبصورتی میں اضافہ کریں گے بلکہ مقامی معیشت اور روزگار کے مواقع بھی پیدا کریں گے۔ دیکھیے عثمان علی کی یہ دلچسپ ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پنجاب کا پہلا ٹری ہاؤس پہلا ٹری ہاؤس مری مری پتریاٹہ مری میں ٹری ہاؤس

متعلقہ مضامین

  • مری پتریاٹہ ٹاپ پر دلکش ٹری ہاؤس سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا