محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے، جب کہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں 80 فیصد امکان کے ساتھ مطلع ابرآلود رہے گا اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، مری، چکوال، اٹک، جہلم، گجرات اور خوشاب سمیت کئی شہروں میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کل سے مون سون کا نیا اسپیل، شدید بارشوں اور سیلابی صورت حال کی پیشگوئی

خیبر پختونخوا کے دیر، چترال، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، وزیرستان اور دیگر اضلاع میں بھی بارش اور بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بارکھان، موسی خیل، خضدار اور آواران میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ سندھ کے عمر کوٹ، تھرپارکر، سانگھڑ، مٹھی اور میرپور خاص میں بھی جزوی طور پر بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش لاہور ایئرپورٹ پر 25 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، جب کہ قصور میں 15 اور سیالکوٹ میں 2 ملی میٹر بارش ہوئی۔

دادو میں درجہ حرارت 45، دالبندین اور سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو ملک میں سب سے زیادہ رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

محکمہ موسمیات موسلادھار بارش موسم گرم و مرطوب.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات موسلادھار بارش بارش کا امکان کے ساتھ

پڑھیں:

 مریم اورنگزیب کا حافظ آباد میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے حافظ آباد میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔  سیلاب زدگان سے فرداً فرداً ملاقات کی اور انکے مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کئے ‘انہوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے سینکڑوں سیلاب متاثرین میں ایک ماہ کا راشن بھی تقسیم کیا۔وزیراعلیٰ کی کوآرڈنیٹر ایم این اے سائرہ افضل تارڑ،کمشنر گوجرانوالہ ڈوثرن سید نوید حیدر شیرازی،ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق،اراکین صوبائی اسمبلی میاں شاہد حسین بھٹی،عون انتصار بھٹی بھی انکے ساتھ تھے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایات پر حکومت پنجاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی انکے نقصانات کا ہر ممکن ازالہ کیا جائیگا،سینئر صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال،ریسکیو 1122، لائیوسٹاک،میڈیکل،میونسپل کمیٹیوں کے کیمپوں کا دورہ بھی کیا اور انہیں الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
  • بیجنگ میں تباہ کن بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 30 افراد ہلاک، ہزاروں نقل مکانی پر مجبور
  • چترال: بارش اور گلیشیئر پگھلنے سے دریائے چترال کے بہاؤ میں اضافہ متوقع
  • لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، مزید بادل برسنے کی پیشگوئی
  • مون سون کا پانچواں اسپیل آج پاکستان میں داخل ہوگا، کن علاقوں میں بارش متوقع؟
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، چند مقامات پر بارش کی توقع
  • کراچی سمیت ملک کے ساحلی مقامات پر بوندا باندی کا امکان
  • لاہور اور پنجاب بھر میں مون سون کا نظام موجود، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
  •  مریم اورنگزیب کا حافظ آباد میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ