اسلام آباد ( ملک نجیب ) ڈی آئی جی آپریشنز جواد طارق کی جانب سے محرران کے تبادلوں کے احکامات با اثر محرروں نے ہوا میں اڑا دیئے ۔ کئی سالوں سے ایک ہی تھانے میں تعینات محرروں کے تبادلے کئے گئے جن میں سے بعض محرروں نے تھانے سے روانگی ہی نہیں کی جبکہ بعض محرر واپس اسی تھانے میں تعینات ہو گئے جس کی واضح مثال تھانہ نیلور کا بااثر محرر اطہر خان ہے ۔ اطہر خان کا تبادلہ تھانہ نیلور سے تھانہ کھنہ کیا گیا تھا چند روز بعد اطہر خان نے اپنا تبادلہ واپس تھانہ نیلور میں کرا لیا ۔ واضح رہے کہ تقریبآ دو ماہ قبل ڈی آئی جی نے متعدد تھانوں کے محرروں کا تبادلہ کیا تھا جن میں سے بیشتر محرر اسی تھانے میں تعینات ہیں اور محرر کے فرائض ہی انجام دے رہے ہیں ۔ عوامی حلقوں اور میڈیا کی جانب سے ڈی آئی جی کی اس طرف متعدد مرتبہ توجہ دلوائی گئی تاہم ڈی آئی جی اپنے احکامات پر مکمل عمل درآمد کروانے میں ناکام رہے ہیں ۔

Post Views: 8.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ڈی ا ئی جی

پڑھیں:

خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات

خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔

عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کرکے وطن واپس آئیں ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • خضدار ‘بنوں اور کرک میں8 دہشت گرد ہلاک‘ 4 زخمی
  • 78 ڈی ایس پیز کے تبادلے
  • کرک، رات گئے تھانے پر فتنۃ الخوارج کے 30 دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • کرک؛ رات گئے تھانے پر فتنۃ الخوارج کے 30 دہشت گردوں کا حملہ ناکام
  • شیرانی، دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، دو اہلکار شہید، متعدد زخمی
  • تھانہ گلبرگ پولیس کی کارروائیاں، جرائم میں ملوث 7 ملزمان گرفتار
  • خیبر پی کے میں پہلی خاتون ایس ایس پی تعینات 
  • ساکران روڈ پر گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
  • خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
  • شہر میں قائم کراچی پولیس کے ناکوں کا پول کھل گیا