ڈیلرز اور شوگر ملز مالکان میں تنازع برقرار، بازار میں چینی کی سپلائی آج بھی معطل
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
لاہور: ڈیلرز اور شوگر ملز مالکان کے درمیان چینی کی خرید و فروخت کا تنازع حل نہ ہو سکا۔
شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما سہیل ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوگر ڈیلرز کو آج بھی چینی 165 روپے پر نہیں مل سکی اس لیے بازار میں آج بھی چینی کی سپلائی معطل رہے گی۔
سہیل ملک نے کہا کہ شوگر ملز مالکان نے وزارت سے مل کر چینی ایکسپورٹ کرا دی، اربوں روپے کا منافع شوگرملز مالکان ہڑپ کرگئے، اب چینی بحران آیا تو ذمہ دار صرف ڈیلرز کو قرار دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شوگر ڈیلرز اس وقت روپوش ہو چکے ہیں، شوگر ملز مالکان بحران پر براہ راست مؤقف دینے سے گریز کر رہے ہیں۔
ذرائع شوگر ملز کے مطابق چینی اسٹاک کی کمی نہیں ہمارا مؤقف حکومت کو معلوم ہے۔
یاد رہےکہ حکومت کی جانب سے چینی کی ایکس مل قیمت 165روپے اور ریٹیل قیمت 173 روپے مقرر کرنے کے باوجود عوام کو سستی چینی میسر نہیں۔
لاہور اور اسلام آباد کے بعد اب کراچی سمیت دیگر شہروں میں بھی چینی نایاب ہوگئی ہے، جہاں چینی دستیاب ہے وہاں اس کی قیمت 200 روپے فی کلو تک ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شوگر ملز مالکان چینی کی
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔