2025-05-01@08:59:37 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«جھیل سیف الملوک»:

    کاغان میں واقع پاکستان کے معروف سیاحتی مقام جھیل سیف الملوک کی جانب جانے والی سڑک 6 ماہ کی بندش کے بعد سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دی گئی ہے۔ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (KDA) کے حکام کے مطابق، سڑک کی بحالی کا عمل 5 روزہ بھرپور آپریشن کے بعد مکمل کیا گیا، جس کے بعد گزشتہ شب سڑک کو باقاعدہ طور پر سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: جنت نظیر جھیل سیف الملوک تباہی کے خطرے سے دوچار سطح سمندر سے 10 ہزار 5 سو 77 فٹ کی بلندی پر واقع جھیل سیف الملوک برف پوش پہاڑوں کے درمیان واقع دلکش قدرتی مقام ہے۔ اتھارٹی کے تکنیکی عملے نے بھاری مشینری کی مدد سے 13 کلومیٹر طویل سڑک...
    فائل فوٹو ایشیا کی خوبصورت ترین جھیل سیف الملوک کو ساڑھے 5 ماہ کی طویل بندش کے بعد سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔گزشتہ سال نومبر میں شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد جھیل سیف الملوک کا راستہ بند ہوا تو ناران کی رونقیں مانند پڑ گئیں، کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے عملے نے بھاری مشینری کے زریعے 5 روز میں چھوٹے بڑے 6 گلیشیئرز کاٹ کر روڈ کھولا تو معززین علاقہ نے دعائیہ تقریب منعقد کرکے سیاحوں کی راہ میں پلکیں بچھا دیں۔اگرچہ جھیل اب بھی برف سے ڈھکی ہوئی ہے، مگر یہی منجمد خوبصورتی سیاحوں کے لیے ایک نایاب نظارہ پیش کر رہی ہے۔ یخ بستہ ہوائیں، خاموشی اور برف کی چادر اوڑھے جھیل ایک...
    مانسہرہ(نیوز ڈیسک)وادی کاغان کا سب سے زیادہ حسین اور دلفریب مقام ناران ہے۔ مانسہرہ سے ناران کا فاصلہ 122کلو میٹر ہے۔ کاغان سے ناران کی دوری صرف 23کلو میٹر ہے۔ یہ سطح سمندر سے 7904فٹ کی بلندی پر واقع ہے، یہاں پر ناران سے 10کلومیٹر سطح سمندر سے 10500فٹ کی بلندی پر واقع گہرے نیلے سبز پانی سے مزین پیالہ نما جھیل ’سیف الملوک‘ کا دلفریب نظارہ دلوں کو مول لیتی ہے۔ شہزادہ سیف الملوک اور پری بدیع الجمال کے عشق کی داستان بھی یہاں ہی پروان چڑھی۔ ایڈونچز بھرے جیپ کے ایک گھنٹے کے سفر کے بعد پہاڑوں میں گھری ہوئی دیو مالائی اور طلسماتی جھیل کے نیلگوں پانی اور ارد گرد کے خوش کن مناظرنے اپنے...
    خیبر پختونخوا کے ضلع ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر برفانی تودا گرنے سے 6 مکانات اور 3 ہوٹلز کو جزوی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ شاہراہ قراقرم (کے ڈی اے) حکام  نے کہا کہ ناران میں اس وقت 4 فٹ سے زائد برف کی وجہ سے روڈ بند ہے، موسم صاف ہونے پر ٹیم کو نقصان کا تخمینہ لگانے ناران بھیجیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر برفانی تودا گرنے سے 6 مکانات اور 3 ہوٹلز کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔  
    ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر گلیشیئر گھروں اور ہوٹلز پر آ گرا۔تفصیلات کے مطابق آبادی نہ ہونے کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ناران، برف باری سے بند جھیل سیف الملوک سڑک کھل گئیمانسہرہ کے پر فضا مقام ناران میں غیر متوقع برف باری... انتظامیہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ گلیشیئر گرنے سے 2 ٹربائن متاثر ہوئیں جبکہ 5 گھروں اور 3 ہوٹلز کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔واضح رہے کہ ناران روڈ گزشتہ 4 ماہ سے بند ہے۔
۱