اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لوکل سگریٹ ساز کمپنیاں ملکی قوانین دھوئیں میں اڑانے لگیں۔لوکل سگریٹ ساز کمپنیز کی ملکی تشہیری قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری۔ ذرائع کے مطابق حکومتی ادارے سگریٹ تشہری قوانین پر عملدرآمد کروانے میں ناکام۔لوکل سگریٹ کمپنی کی جانب سے صارفین کو سگریٹ پیکٹ کی خریداری پر دبئی کا ریٹرن ٹکٹ کا انعام ۔

لوکل سگریٹ کمپنیز کی صارفین کو موٹرسائیکل، موبائل فون، کیش پرائز کی آفرز امتناع تمباکو قوانین 2002 کے سگریٹ تشہیر کے لیے تمام انعامات غیر قانونی ہیں۔وزارت صحت کے قوانین کے تحت صارفین کو سگریٹ، کیش پرائز، انعامات غیر قانونی ہے۔ملک بھر میں لوکل سگریٹ برانڈز انتہائی سستی داموں دستیاب ہیں۔حکومت نے سگریٹ پیکٹ کی کم از کم قیمت 162.

25 روپے مقرر کر رکھی ہے۔

لوکل سگریٹ ساز کمپنیوں کے سگریٹ برانڈ 100 روپے سے 150 روپے میں دستیاب ہے۔مقامی سگریٹ کمپنیاں ٹیکس چوری کر کے سستے سگریٹ فروخت کرتی ہیں۔لوکل سگریٹ ساز کمپنیز کی بڑی مارکیٹ اندرون، پنجاب، سندھ ہیں۔مقامی ٹیکس چوری والے سگریٹ کی فروخت سے خزانے کو سالانہ اربوں کا نقصان ہوتا ہے۔

مقامی سگریٹ کمپنیاں سستے سگریٹ اور غیر قانونی تشہیر کمپینوں سے نوجوان نسل کو سگریٹ نوشی پر راغب کر رہی ہیں۔مقامی سگریٹ کمپنیوں کے مالکان سینٹ اور قومی اسمبلی کی وزارت صحت اور دوسری متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے ممبر ہیں۔ سیاسی اثر رسوخ کی وجہ سے حکومتی ادارے ان مقامی سگریٹ کمپنیوں کے خلاف ایکشن نہیں لیتے۔ لوکل اور بین اللقوامی این جی آوز مقامی سگریٹ کمپنیوں کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزیوں پر مکمل خاموش ۔

بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، کراچی والوں کا پارہ ہائی، شدید احتجاج، ہائی وے بند

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: مقامی سگریٹ کمپنیز کی

پڑھیں:

عمران خان کیخلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب حکومت نے 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 9 مئی کے 11 مقدمات کا ٹرائل اب انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگا اور بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت آئندہ اے ٹی سی عدالت میں ہو گی، ویڈیو لنک اور سکیورٹی انتظامات سے متعلق ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ہوگی جس میں بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے اڈیالہ جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں مسلسل اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بلال عباس قادری
  • شہرِ قائد میں 6 روز کے دوران 26 ہزار سے زائد ای چالان
  • کراچی میں 6 روز کے دوران ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پر 26 ہزار سے زائد ای چالان کٹ گئے
  • کراچی ، ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی,6 دن 26 ہزار سے زائد ای چالان
  • مالدیپ میں سگریٹ نوشی پر سخت پابندیوں کا آغاز
  • این آئی سی وی ڈی، فارما کمپنیوں کے خرچے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے غیر ملکی دورے
  • شہرِ قائد میں سب سے زیادہ چالان کس ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر جاری ہوئے؟
  • سنگجانی جلسہ کیس، زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • کراچی میں سب سے زیادہ چالان کس ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر جاری ہوئے؟
  • عمران خان کیخلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری