سٹی 42 : جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر ایران اسرائیل کو جواب دے تو ایران کا ہاتھ روک لیا جاتا ہے، ہمیں خطے میں ایران کو اعتماد میں لینا ہوگا، ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں کھل کر اہلِ غزہ کے ساتھ کھڑے ہو جانا چاہیے۔ 

ان خیالات کا اظہار مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی اجلاس میں کیا، کہا کہ میں معیشت کا ماہر نہیں ہوں لیکن 1988 سے ایوان کے اندر بجٹ سن رہا ہوں، ہر حکومت کا دعویٰ ہوتا ہے کہ ہم معیشت میں ترقی کریں گے، ہر حکومت اپنے بجٹ کو عوام دوست قرار دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پندرہ بیس سال سے معیشت کا تجزیہ کریں ، کیا مجموعی طور پر ہم نیچے آرہے ہیں یا اوپر جا رہے ہیں، بدقسمتی سے ہم اس ملک میں وہ بجٹ بھی دیکھے جب ہمارا جی ڈی پی گروتھ منفی پر گیا تھا۔ 

اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف

کسی بھی ملکی معیشت کے لیے ضروری ہے کہ پر امن ماحول ملے، حالات ایسے ہیں کہ کوئی باعزت انسان بھتہ دیئے بغیر اب زندہ نہیں رہ سکتا۔

 مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہندوستان نے ہم پر حملہ کیا، ہندوستان ہر لحاظ سے ہم سے دس سے پندرہ گنا بڑا ہے، پاکستان نے جس جراءت سے دفاع کیا ہر طرف سے دادِ تحسین ملی ہماری دفاعی قوت کو ، پاکستان نے بھارت کے غرور کو زمین بوس کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قوم بہت قربانیاں دے چکی ہے، ہم ایک آزاد ملک کی حیثیت سے 14 اگست کو یوم آزادی مناتے ہیں۔ 

شہر میں مردہ مرغیوں کی سپلائی کرنےوالامافیاسرگرم

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ کیا ہماری اسٹیبلشمنٹ اپنی ذمہ داریوں تک محدود ہے، کیا ملکی سیاست کو وہ کنٹرول نہیں کررہے، کیا پارلیمنٹ کو وہ کنٹرول نہیں کررہے، ہمارے دو صوبوں میں حکومتی رٹ نہیں ہے، اگر دو صوبوں میں حکومتی رٹ ہی نہیں ہے تو ہم کس چیز کے شادیانے بجا رہے ہیں، ہماری قانون سازیاں اپنے ڈرافٹ کے اندر خود چیخ چیخ کر بتا رہی ہوتی ہیں کہ کس کا پریشر ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ جب آپ آئین کو پامال کرتے ہیں تو کبھی اس کو حقوق انسان تو  کبھی حقوق نسواں کا لقب دے دیتے ہیں، آج ہم 18 سال کی عمر کو نکاح کے لئے پابند کر کے اس پر سزائیں دے رہے ہیں، مسئلے کی نزاکت کو دیکھیں، جائز نکاح کے لئے مشکلات اور زنا بالرضا کے لئے سہولیات پیدا کررہے ہیں، اس ملک میں وہ وہ کچھ ہو رہا ہے جو خود یورپ میں نہیں ہو رہا۔ 

 اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، ڈالر سستا ہو گیا  

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کراچی میں عید کے روز دوسالہ بچے اغوا کیے گیے، کہاں گئی انسانیت، انسانیت کی رہنمائی کے لیے کون سا نظام ہو گا، اگر حکمرانوں کو ایسی سوچ منظور ہے تو میں اس ایوان سے اعلان جنگ کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا کا بڑا ملک ہے، پاکستان اسلامی دنیا کی اٹیمی طاقت ہے، بین الاقوامی اداروں کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔ 

انہوں نے کہا کہ او آئی اسی اب ایک دکھاوا ہے، وزیر خزانہ یہاں ہوتے تو انہیں کہتا کہ یہ بجٹ آپ نے تیار نہیں کیا آئی ایم ایف نے تیار کیا۔ 

بلاول بھٹو نے مشکل وقت میں دنیا بھر میں پاکستان کی مؤثر نمائندگی کی: آصفہ بھٹو

اگر ایران اسرائیل کو جواب دے تو ایران کا ہاتھ روک لیا جاتا ہے، اگر پاکستان انڈیا کو جواب دے تو پاکستان کا ہاتھ روک لیا جاتا ہے، انڈیا میں مسلمانوں کا قتل عام ہوا اسی مودی کے ہاتھوں، اس کو پاک انڈیا جنگ نہ کہا جائے، اس کو پاک مودی جنگ کہا جائے، وہ اکیلا ہندوتوا کارڈ کھیل رہا تھا، ہنود یہود اتحادی ہیں ،یہ ایک ہیں، یہ صرف مودی کی جنگ تھی ۔ 

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں خطے میں ایران کو اعتماد میں لینا ہوگا، ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں کھل کر اہل غزہ کے ساتھ کھڑے ہو جانا چاہیے، ہم خطے کے ممالک کے ساتھ انگیج نہیں ہورہے، دوست ممالک ہم سے دور ہوتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچیس کروڑ عوام کے ملک کو یہ چلائیں گے، اس ملک کو انقلاب چاہیے، روایتی سیاست کا دور ختم ہوا، سیاستدانوں کے ساتھ انتقامی رویہ نہ رکھیں، معیشت قوم کو انصاف فراہم کرنے سے ہوگی۔ 

پنجاب یونیورسٹی: لاء ڈگری میں سیشن گیپ کی شرط ختم، ہر عمر کے افراد داخلے کے اہل

مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسجد محمود کے اغواء کی مبینہ کوشش پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واقعے کی شدید مذمت کی، ساتھ ہی پارلیمنٹ کی جانب سے بھی واقعے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مولانا کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، کہا کہ ایوان مولانا فضل الرحمان، ان کے خاندان اور کارکنان کے ساتھ ہے۔ جس پر مولانا فضل الرحمان نے سردار ایاز صادق کا شکریہ ادا کیا ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان نے کہا انہوں نے کہا کہ کے ساتھ کھڑے

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف