پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش ہوئی تو ملٹری آپشن کھل جائے گا: چیئرمین واپڈا
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو ملٹری آپشن کھل جائے گا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈ نے کہا کہ پاکستان اپنے پانی کے حق کا مکمل دفاع کرے گا اور پاکستان نے واضح کیا ہے پانی روکنا ایکٹ آف وار ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس چناب اور دریائے سندھ پر پانی روکنے کی محدود صلاحیت ہے، بھارت کو پانی روکنے کے لئے صلاحیت اور وقت چاہئے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کا کہنا تھا کہ بھارت کے اس ارادے اور سوچ کو شکست دینی ہے اور اگر پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو ملٹری آپشن کھل جائے گا۔
نصراللہ ملک کے اعزاز میں دبئی میں عشائیہ ، تقریب میں ٹی وی اینکر کی بے باک صحافت اور صحافتی زندگی پر روشنی ڈالی گئی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پانی روکنے کی
پڑھیں:
اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی) کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کرلی، جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ جاری کردیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں، چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے میں سینئر ممبر کو چیئرمین پی ٹی اے عارضی طور پر تعینات کیا جائے۔