امریکی حکام میں کھلبلی مچ گئی، انٹیلی جنس رپورٹ افشا ہونا غداری قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
واشنگٹن:
مشرق وسطیٰ کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف نے ایران پر امریکی حملے کے بعد انٹیلی جنس جائزے کے افشا کو غداری قرار دیتے ہوئے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وِٹکوف نے کہا کہ یہ عمل ناقابل قبول ہے یہ غداری ہے اور اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔ جو بھی اس کے پیچھے ہے، اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے تمام نقصانات کی رپورٹیں خود پڑھیں اور اس بات پر زور دیا کہ امریکی فضائی حملوں میں ایران کے تینوں جوہری مراکز مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔
وِٹکوف کے اس بیان کو صدر ٹرمپ نے بھی تقویت دی اور اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر امریکی میڈیا کے انٹرویو کا کلپ شیئر کیا۔
اسٹیو وِٹکوف نے کہا کہ ہم نے فورڈو پر 12 بنکر بسٹر بم گرائے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ حفاظتی چھت کو توڑ گئے، اور یہ بھی واضح ہے کہ وہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ لہٰذا یہ کہنا کہ ہم نے ہدف حاصل نہیں کیا، سراسر بے بنیاد ہے۔
یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا ہے جب پینٹاگون کے ابتدائی انٹیلی جنس تجزیے میں کہا گیا تھا کہ حملے سے ایران کا جوہری پروگرام صرف چند ماہ کے لیے متاثر ہوا ہے اور زیرِ زمین بنیادی تنصیبات بڑی حد تک محفوظ رہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ نے اس رپورٹ کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے اسے صدر کو بدنام کرنے کی مہم قرار دیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
صوبہ پنجاب ،خیبر پختونخوا اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کی رپورٹ جاری
صوبہ پنجاب ،خیبر پختونخوا اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی،سیلاب سے51گرڈ اور 588 فیڈرز متاثر ہوئے، 364فیڈر مکمل اور 217جزوی طور پر بحال ہوگئے ہیں ۔صوبہ خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ3فیڈرز جزوی اور باقی سارے فیڈرز مکمل طور پر بحال ہوگئے ۔پیرکوسیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی پر پاور ڈویژن نے رپور ٹ جاری کردی ۔رپورٹ کے مطابق فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں 28 گرڈ اور 81 فیڈرز متاثر ہوئے، متاثرہ فیڈرز میں 58 مکمل اور 23 جزوی طور پر بحال کردئیے گئے، فیسکو کے 10929 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام تقریباً 24 ستمبر تک مکمل کرنے کی توقع ہے ۔لیسکو کے67متاثرہ فیڈرز میں سے66مکمل اور 1جزوی طور پر بحال ہوچکے ہیں، لیسکو کے 441متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام تقریباً 23 ستمبر تک مکمل کرنے کی توقع ہے ،لیسکو کے زیرِ انتظام علاقے لاہور،ننکانہ،شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہوگیاہے ۔رپورٹ کے مطابق میپکو کے 181متاثرہ فیڈرز میں سے 30 مکمل اور 144جزوی طور پر بحال ہوگئے ہیں ،میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں پانی اترتے ہی متاثرہ فیڈرز کی مکمل بحالی کا کام شروع ہو جائے گا۔گیپکوکے کے 11گرڈز اور 103فیڈرزمتاثر ہوئے ، متاثرہ فیڈرز میں سے 101فیڈرز مکمل اور 2جزوی طور پر بحال ہوچکے ہیں، گیپکو کے 204 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی بحالی کا کام سیلاب کا پانی اترنے پر مکمل کر لیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق پیسکو کے 88 فیڈرز مکمل اور 3 جزوی طور پر بحال کردئیے گئے ہیں، پیسکو کے زیرِ انتظام علاقے سوات، صوابی اور ڈی آئی خان میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہو چکا ہے ، ٹیسکو کے علاقے شمالی وزیرستان اور خیبر کے 18متاثرہ فیڈرز مکمل طور پر بحال ہوگئے ہیں۔ ہیزیکو کے زیرِ انتظام علاقے مانسہرہ کے 3متاثرہ فیڈر مکمل طور پر بحال ہوگئے ۔سیپکو کے زیرِ انتظام علاقے کے 44متاثرہ فیڈر عارضی طور پر بحال ہوگئے ہیں، مجموعی طور پر 51 گرڈ اور 588 فیڈرز متاثر ہوئے، مجموعی طور پر 364 فیڈر مکمل اور 217 جزوی طور پر بحال ہوگئے ہیں ۔