— فائل فوٹو

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایران حق پر ہے اور ہمیں ایران کا کھل کر ساتھ دینا چاہیے۔

راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اسرائیل نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران پر حملہ کیا، اسرائیل نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی۔

شیخ رشید نے کہا  کہ پاکستانی قوم ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتی ہے، پوری پاکستانی قوم ایران کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان کا مسلمان اسرائیل کے خلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ ایران کے ساتھ ہے، ایران کا جوابی حملہ اس کا حق ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ بجٹ غریب کا بجٹ نہیں، بجٹ دینے والا خود کہتا ہے کہ قرضے کا بجٹ ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

شیر خوار بچی کو ماں باپ نے 20 ہزار روپے میں فروخت کر دیا 

بچے ماں باپ کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں لیکن شقی القلب والدین نے اپنی شیر خوار بیٹی کو صرف 20 ہزار روپے میں فروخت کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اڈیشہ میں پیش آیا، جہاں نیلا رانا اور کنک نامی میاں بیوی نے 28 دن کی شیر خوار بچی کو صرف 20 ہزار روپے میں فروخت کر دیا تاہم پولیس نے بروقت مداخلت کر کے اس کو بچا لیا۔
رپورٹ کے مطابق 28 دن کی شیر خوار بچی کو اس کے والدین نے مبینہ طور پر غربت کے باعث صرف 20 ہزار روپے کے عوض فروخت کر دیا تھا۔ پولیس نے بچ کو قریبی بارگڑھ ضلع میں ایک گھر سے بازیاب کرا کے چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے سپرد کر دیا۔
تاہم مذکورہ جوڑے نے بچی کو خریدنے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بچی کے والدین کے معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے بچی کو پرورش کے لئے اپنے ساتھ لے آئے تھے۔
بچی کے حقیقی والدین نے بھی بچی کو فروخت کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی بیٹی کو یسے کے لئے نہیں بلکہ اچھی پرورش کے لئے دوسرے خاندان کو دیا تھا۔
سب ڈویژنل پولیس افسر کلیان بہیرا نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ اس معاملے میں اب تک کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی شکایت درج کرائی گئی ہے۔
بالانگیر ڈسٹرکٹ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کی انچارج چیئرپرسن لینا بابو نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہم تحقیقات کے بعد پولیس میں شکایات درج کرائیں گے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • بھارت کو ٹرمپ کی نئی وارننگ، تجارتی معاہدہ نہ کیا تو 25 فیصد ٹیرف دینا ہو گا
  • ٹرمپ نے چینی صدر سے جلد ملاقات کا عندیہ دے دیا
  • بلوچستان میں کوئی محفوظ نہیں، مارچ پلان کے مطابق کریں گے، لیاقت بلوچ
  • پہلگام حملہ پوری انسانیت کا قتل تھا، انجینئر رشید
  • دو ملک نہیں صرف فلسطین نامی ایک ملک ہونا چاہیے، ذوالفقار بھٹو جونیئر
  • دو ملک نہیں بلکہ صرف فلسطین کے نام سے ایک ملک ہونا چاہیے، ذوالفقار بھٹو جونیئر
  • غزہ سے سوڈان تک بھوک کو جنگی ہتھیار نہیں ہونا چاہیے، یو این چیف
  • شیر خوار بچی کو ماں باپ نے 20 ہزار روپے میں فروخت کر دیا 
  • نفرت انگیز بیانات دینے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے: علامہ راغب نعیمی
  • فلسطین کو دنیا سے نقشے سے مٹانے کے آرزو مند اسرائیل کے دیگر عزائم کیا ہیں؟