ایرانی حملے میں زخمی ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد پندرہ ہوگئی ہے۔ ایک سینئر امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکا ایرانی میزائلوں کو روکنے میں اسرائیل کی مدد کر رہا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایران کے زیادہ تربیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا ہے۔

ایرانی میڈیا نے دو اسرائیلی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا اور کہا ہے کہ یہ ایف 35 اسٹیلتھ طیارے تھے۔ اسرائیلی فوج نے اس کی تردید کی ہے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

امریکی ایئرلائنز کے طیارے میں ٹیک آف کے دوران آگ لگ گئی، مسافروں کا ہنگامی انخلا

ڈینور: امریکی ایئرلائنز کی میامی جانے والی پرواز کو ٹیک آف کے دوران اچانک آگ لگنے کے بعد رن وے پر ہی روک دیا گیا، جس کے بعد مسافروں کو ہنگامی سلائیڈز کے ذریعے طیارے سے باہر نکالا گیا۔

طیارے میں 173 مسافر اور 6 عملے کے افراد سوار تھے۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق، یہ واقعہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث پیش آیا۔ طیارہ جیسے ہی ٹیک آف کی رفتار پر پہنچا، زور دار آواز آئی اور دھواں اٹھنے لگا، جس کے بعد پائلٹ نے فوری ٹیک آف روک دیا۔

ایئرپورٹ پر فوری امدادی ٹیمیں پہنچیں اور آگ پر قابو پایا گیا۔ ایک مسافر کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ باقی محفوظ رہے۔ اے بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے ایک مسافر نے بتایا کہ آگ اور دھواں دیکھ کر سب لوگ گھبرا گئے تھے۔

ایئرلائن نے واقعے پر معذرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے میامی بھیج دیا گیا ہے جبکہ اصل طیارے کو سروس سے ہٹا کر مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • امریکا: دوران پرواز طیارے میں ہنگامی صورت حال، پائلٹ کی حاضر دماغی نے مسافروں کو بچا لیا
  • اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر برطانوی طیارہ تباہ کرنے کی دھمکی دینے والا مسافر ہندو نکلا
  • ایران نے امریکا و اسرائیل کی 12 روزہ ہائبرڈ جنگ کی تفصیلات جاری کر دیں
  • اسرائیل کا غزہ میں کارروائی روکنے کا اعلان ناکافی ہے، مکمل جنگ بندی کی ضرورت ہے، برطانیہ
  • چین نے طاقتور ترین ایئر ڈیفنس میزائل ’ ایچ کیو-29 ‘ ایجاد کر لیا
  • اسرائیل نے ایک بار پھر ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی
  • عالمی دباو، اسرائیل کا غزہ کے 3علاقوں میں روز 10گھنٹے کیلئے حملے روکنے کا اعلان
  • امریکی ایئرلائنز کے طیارے میں ٹیک آف کے دوران آگ لگ گئی، مسافروں کا ہنگامی انخلا
  • امریکی طیارے میں آگ لگ گئی، ہنگامی طور پر مسافروں کا انخلاء
  • امریکی ایئرلائنز کے طیارے میں ٹیک آف کے دوران آگ لگ گئی، مسافروں کا ہنگامی انخلا