اسرائیل ایران کی میزائل تیار کرنیکی صلاحیت کو تباہ کرنے جارہا ہے، ایران کا جواب سخت ہوسکتا ہے، نیتن یاہو WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز

تل ابیب(آئی پی ایس ) اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل اسرائیل ایران کی میزائل تیار کرنے کی صلاحیت کو تباہ کرنے جارہا ہے جس پر ایران کا جواب سخت ہوسکتا ہے۔نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی حملوں پر ایران کا ردعمل ناگزیر ہے، ایران کا ردعمل انتہائی سخت ہوسکتا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ایران پر حملے سے پہلے امریکا سمیت دنیا کے مختلف ممالک کو مطلع کر دیا تھا۔نیتن یاہو کا کہا مزید کہنا تھا کہ ایران پر طاقتور حملے کرکے فوجی عہدیداران اور جوہری سائنسدانوں کو ہلکا کردیا ہے، اسرائیل ایران کی میزائل تیار کرنے کی صلاحیت کو مکمل تباہ کرنے جارہاہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے مطابق ایران کی ممکنہ جوابی کارروائی سخت ہوسکتی ہے جس کے باعث آئندہ دنوں میں مشکلات درپیش ہوں گی۔نیتن یاہو کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران نے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری تیز کردی ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے خلاف جاری کارروائیوں کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے، امریکا کی پشت پناہی کے بغیر ایران پر حملہ ناگزیر تھا، اسرائیل نے چالیس سال قبل ایران کے خطرات سے آگاہ کر دیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیلی وزیراعظم ایرانی ردعمل سے خوف زدہ، یونان فرار ہو گئے اسرائیلی وزیراعظم ایرانی ردعمل سے خوف زدہ، یونان فرار ہو گئے خیبرپختونخوا کا 2 ہزار 119 ارب روپے کا بجٹ پیش، پنشن، تنخواہیں بڑھا دی گئیں پاکستان فٹبال فیڈریشن کا بیرون ملک مقیم 6 خواتین فٹبالرز کو قومی کیمپ میں شامل کرنیکافیصلہ پاکستانی سفارتخانے کی ایران میں پاکستانی شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت ماحولیاتی وسائل کو ہتھیار بنانا خطرناک، پانی روکنے پر بھارت کو جواب دیں گے: بلاول بھٹو ایران پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ہونیوالے جانی نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسرائیل ایران کی میزائل تیار سخت ہوسکتا ہے کی صلاحیت کو تباہ کرنے نیتن یاہو ایران پر کہ ایران ایران کا نے کہا

پڑھیں:

اپنے بے بنیاد خیالات کے اظہار سے پرہیز کرو، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا رافائل گروسی کو جواب

الجزیرہ سے اپنی ایک گفتگو میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ IAEA کے ڈائریکٹر اچھی طرح جانتے ہیں كہ ہمارا جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ IAEA کے ڈائریکٹر "رافائل گروسی" اچھی طرح جانتے ہیں كہ ہمارا جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے۔ رافائل گروسی کے بیانات کے مہلک نتائج نے امریکہ اور اسرائیل کی ایران پر مشترکہ جارحیت کی راہ ہموار کی۔ انہیں ایران کے ایٹمی معاملے پر بے بنیاد دعوے کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا یقین دلایا کہ ہماری ایٹمی سرگرمیاں ضمانتی ذمہ داریوں کے فریم ورک کے اندر اور مکمل طور پر پُرامن مقاصد کے ساتھ جاری ہیں۔ اس پروگرام کے خلاف کسی بھی قسم کی سیاسی فضاء سازی، قانونی اور تکنیکی طور پر غیر معتبر ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتوں میں، رافائل گروسی نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں متعدد پریس کانفرنسوں اور میڈیا انٹرویوز میں ایران کے جوہری پروگرام کی صورت حال کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ IAEA نے ایران کے کچھ جوہری مقامات پر نئی حرکات دیکھی ہیں۔ رافائل گروسی اسی تناظر میں ان مراکز میں انسپکٹرز کی مکمل واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی عہدیداروں بشمول وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے رافائل گروسی کو خبردار کیا کہ اس نئی مہم جوئی سے ماضی کے ناکام تجربات کی تکرار کے سواء، دوبارہ شکست کے علاوہ کچھ حاصل نہ ہوگا۔ 

متعلقہ مضامین

  • یورینیم افزودگی روکیں گےنہ میزائل پروگرام پر مذاکرات کریں گے: ایران کا دوٹوک جواب
  • ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر امریکا کو ٹکا سا جواب دیدیا
  • جوہری یا میزائل پروگرام پر کسی قسم کی پابندی قبول نہیں ،ایران
  • ایران کا امریکا کے دوبارہ ایٹمی تجربات کے فیصلے پر ردعمل، عالمی امن کیلیے سنگین خطرہ قرار
  • اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید، جنگ بندی خطرے میں
  • روس کا جوہری صلاحیتوں سے لیس بحری ڈرون کا تجربہ
  • ایران چین کی مدد سے میزائل پروگرام پھر فعال کررہا ہے: یورپی انٹیلی جنس کا انکشاف
  • لبنان: صدر عون نے فوج کو اسرائیلی دراندازی کا بھرپور جواب دینے کا حکم دے دیا
  • اپنے بے بنیاد خیالات کے اظہار سے پرہیز کرو، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا رافائل گروسی کو جواب
  • اگر بھارت نے پاکستان پر حملے کے لیے افغانستان کا استعمال کیا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان