اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی حفاظت اور باحفاظت وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور ہر ممکن اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

پرائم منسٹر آفس سے جاری بیان کے مطابق، دفتر خارجہ میں ایک کرائسس مینجمنٹ سیل قائم کر دیا گیا ہے، جبکہ ایران میں موجود پاکستانی سفارتخانے کو بھی فوری ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ زائرین کی سلامتی کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ زائرین کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ان کی باحفاظت وطن واپسی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے دفتر خارجہ اور تہران میں پاکستانی سفارتخانے کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے اور ایران میں کشیدہ صورتحال کے تناظر میں مسلسل نگرانی جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

یہ ہدایت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیل کی جانب سے ایران کے مختلف شہروں میں فضائی حملوں کے باعث خطے میں کشیدگی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، اور متعدد ممالک اپنے شہریوں کو محتاط رہنے اور سفری منصوبے موخر کرنے کی ہدایت کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: ’ساتھ کام نہیں کر پائیں گے‘، خلیل الرحمان قمر کا ہمایوں سعید کے ساتھ کام نہ کرنے کا عندیہ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ایران میں زائرین کی کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کی اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے گریز کی ہدایت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر پر نظرِ ثانی کی ہدایت جاری کی ہے۔

وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی شہری ایران اور عراق کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ بیان میں زائرین کو خاص طور پر مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سفری فیصلے احتیاط سے کریں۔

ترجمان وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران اور عراق کی بدلتی ہوئی صورتحال پر پاکستانی سفارتخانوں سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ تازہ ترین حالات سے باخبر رہا جا سکے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی بحفاظت وطن واپسی میں مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر دفتر خارجہ میں ایک کرائسز منیجمنٹ سیل قائم کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد زائرین کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے گریز کی ہدایت
  • ایران میں پاکستانی زائرین کی مدد اور واپسی کیلئے سفارتی مشن متحرک
  • ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی بحفاظت وطن واپسی، وزیراعظم کی اہم ہدایات
  • ایران میں کتنے پاکستانی زائرین موجود ہیں؟ وزارت خارجہ کی ایران، عراق کے سفر پر نظرثانی کی ہدایت
  • ایران میں پاکستانی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کا مشن، شہباز شریف کی ہدایت پر دفتر خارجہ میں سیل قائم
  • ایران میں کتنے پاکستانی زائرین موجود ہیں؟ دفتر خارجہ نے بتادیا
  • ایران : پاکستانی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کا مشن، شہباز شریف کی ہدایت پر دفتر خارجہ میں سیل قائم
  • ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی حفاظت کیلئے اقدامات، کرائسز مینجمنٹ یونٹ قائم
  • ایران اسرائیل کشیدگی: پاکستانی زائرین کی سہولت کے لیے وزارت خارجہ میں کرائسس منیجمنٹ سیل قائم