9 مئی مقدمات میں انصاف کا خون ہو رہا ہے، عمر ایوب کا چیف جسٹس پاکستان کو خط
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے انصاف کی فوری فراہمی کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط تحریر کردیا۔جس میں کہا گیا ہے 9 مئی کے مقدمات انصاف کے بجائے سیاسی انتقام کا شکار ہو چکے ہیں، عدالتی کارروائیاں بدنیتی، جلد بازی اور دباؤ کے تحت کی جا رہی ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ ملک میں آئین اور عالمی قوانین پامال ہو رہے ہیں، جھوٹے مقدمات، زبردستی اعتراف اور سیاسی انتقام کی فضا عدلیہ کی ساکھ کو تباہ کر رہی ہے۔عدلیہ کو ظلم کے خلاف ڈھال بننا ہوگا، انصاف نظر آنا چاہیے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور سے کراچی بزنس ٹرین کا افتتاح کر دیا
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے خط میں چیف جسٹس سے 6 نکاتی اصلاحاتی اقدامات پر فوری عملدرآمد کی اپیل بھی کی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ موجودہ عدالتی طرزِ عمل پاکستان کے جمہوری نظام کے لیے خطرہ ہے، 9 مئی مقدمات میں انصاف کا خون ہو رہا ہے۔انسداد دہشتگردی عدالتوں کی رات گئے کارروائیاں منصفانہ ٹرائل کی نفی ہیں، ملزمان کو وکیل صفائی کے حق سے محروم کرنا آئینی خلاف ورزی ہے۔میڈیا کو مقدمات تک رسائی نہ دینا شفافیت کے تقاضوں کی خلاف ورزی ہے، عدلیہ کا کام ظلم کا ہتھیار نہیں بلکہ انصاف کی بحالی ہے۔
قائد حزب اختلاف نے خط میں درخواست کی کہ پولیس اور پراسیکیوشن کی بے ضابطگیوں کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔سیاسی وابستگی سے قطع نظر تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ ناگزیر ہے، عدالتیں تاریخ کے کٹہرے میں ہیں، فیصلہ قوم کی آنکھوں کے سامنے ہو گا۔انصاف کا صرف ہونا نہیں، نظر آنا بھی ضروری ہے۔
ایچ آئی وی رپورٹ مثبت آنے پر بہن نے بھائی کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
صائم ایوب کا ٹی ٹوئنٹی میں منفی ریکارڈ، بابراعظم کے برابر آگئے
پاکستان ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں صفر پر آؤٹ ہونے کا بابراعظم کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
ایشیا کپ میں اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں پاکستانی اوپنر صائم ایوب پہلی ہی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے۔
صائم ایوب نے ہردیک پانڈیا کی لینتھ ڈلیوری کو سیدھا پوائنٹ پر موجود جسپریت بمراہ کے ہاتھوں میں اچھال دیا، وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں ساتویں مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے ہیں۔
اس طرح، انہوں نے پاکستان کی جانب سے مختصر فارمیٹ میں سب سے زیادہ صفر کی خفت سے دوچار ہونے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود سابق کپتان بابراعظم کو جوائن کرلیا، جہاں ان کے ساتھ محمد حفیظ اور کامران اکمل بھی موجود ہیں۔
ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا منفی ریکارڈ عمر اکمل کے نام ہے جوکہ 84 میچز میں 10 مرتبہ کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے جبکہ شاہد آفریدی اس فہرست میں 8 صفر کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
صائم ایوب 43 میچز میں 7 بار صفر پر آؤٹ ہوئے، کامران اکمل 58 میچز، حفیظ 119 اور بابراعظم 128 میچز میں 7 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔