پاکستان اور بنگلادیش ٹی 20 سیریز کے میڈیا رائٹس فروخت
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والی ٹی 20 سیریز کے میڈیا رائٹس فروخت ہوگئے۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بی سی بی پاکستان کے خلاف 3 میچز کی سیریز کے ورلڈ وائیڈ میڈیا رائٹس فروخت کرنے میں کامیاب رہا۔میڈیا رائٹس اوپن بڈنگ میں فروخت ہونا تھے لیکن کوئی کمپنی فلور پرائس تک نہ پہنچ سکی، رائٹس کی 4 کروڑ ٹکا فلور پرائس رکھی گئی، نصف تک کی بھی پیشکش نہ ہوئی۔بورڈ آفیشل کا کہنا ہے کہ پیشکشیں احمقانہ تھیں کچھ کمپنیز سے براہ راست رابطہ کیا گیا، بورڈ کو ٹارگٹ کے مطابق رقم موصول ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ بی سی بی بنگلادیش اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کے رائٹس بھی فروخت نہیں کر سکا تھا۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میڈیا رائٹس سیریز کے
پڑھیں:
ڈاکٹر شفیق الرحمن تیسری مرتبہ امیر جماعت اسلامی بنگلادیش منتخب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھاکا: ڈاکٹر شفیق الرحمٰن امیرِ جماعت اسلامی بنگلا دیش منتخب ہو گئے۔
بنگلادیش میں 9 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا، جس میں جماعت اسلامی بنگلادیش کے ارکان نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر شفیق الرحمٰن سیشن 2026ء تا 2028ء کے لیے دوبارہ امیرِ جماعتِ اسلامی بنگلادیش منتخب ہوئے ہیں، یہ ان کا مسلسل تیسرا دورِ امارت ہو گا۔
جماعت اسلامی کے مرکزی شعبۂ نشر و اشاعت کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر مولانا اے ٹی ایم معصوم نے ہفتے کی شب باضابطہ طور پر انتخابی نتائج کا اعلان کیا۔
ویب ڈیسک
عادل سلطان