تاجک نژاد سوشل میڈیا اسٹار اور ’بگ باس 16‘ کے معروف ترین شرکا میں شامل عبدو روزق کو دبئی ایئرپورٹ پر مختصر وقت کے لیے حراست میں لیے جانے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔

ان کی مینجمنٹ کے مطابق وہ اب بالکل آزاد ہیں اور دبئی میں ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کی تیاری کر رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے گلوکار عبدو روزق کو دبئی میں کیوں گرفتار کیا گیا؟

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں ابتدائی طور پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ عبدو روزق کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چوری کے ایک مبینہ الزام کے تحت گرفتار کیا گیا، جس کے بعد یہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور مختلف پلیٹ فارمز پر ان کی گرفتاری سے متعلق قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں۔

تاہم جلد ہی عبدو روزق کی ٹیم نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ عبدو کو گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ صرف کچھ دیر کے لیے دبئی پولیس نے حراست میں لیا۔ انہوں نے مکمل وضاحت فراہم کی، جس کے بعد فوری طور پر رہا کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پستہ قد گلوکار عبدو روزک کو بھی دلہنیا مل گئی

ABP Live سمیت متعدد بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس کے مطابق، ابدو کو چوری کے شبہے میں روکا گیا تھا، تاہم پولیس کی جانب سے اس معاملے میں کوئی تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عبدو روزق اس واقعے کے قانونی پہلوؤں پر بھی غور کر رہے ہیں تاکہ ان کی ساکھ کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جا سکے۔ ان کی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ ایک سادہ سی غلط فہمی تھی جسے بعض حلقوں نے غیر ضروری طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:عبدو روزک کا اپنی منگیتر کے حوالے سے بڑا انکشاف

یاد رہے کہ عبدو روزق تاجکستان میں پیدا ہوئے اور بچپن میں گروتھ ہارمون کی کمی کے باعث ان کا قد چھوٹا رہ گیا، تاہم انہوں نے اپنی گلوکاری، ہنر اور پرکشش شخصیت کے باعث عالمی شہرت حاصل کی۔ دبئی منتقل ہونے کے بعد وہ باکسنگ کی دنیا میں بھی داخل ہوئے اور ورلڈ باکسنگ کونسل کے سفیر مقرر ہوئے۔

بھارت میں مشہور رئیلٹی شو ’بگ باس 16‘ میں ان کی شرکت نے انہیں جنوبی ایشیا میں بے پناہ مقبولیت دلائی۔

یاد رہے کہ ابدو روزیک کو گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ صرف مختصر وقت کے لیے روکا گیا تھا، اور اب وہ مکمل طور پر آزاد ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بگ باس 16 بھارت تاجکستان دبئی سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزق.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت تاجکستان سوشل میڈیا اسٹار کیا گیا کے لیے کے بعد

پڑھیں:

غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش ناکام، 22ملزمان گرفتار

غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش ناکام بنا کر 22 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 22 ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان کا تعلق پنجاب، کے پی اور سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے، ملزمان کو جیوانی اور گبد پی بی 250 سے گرفتار کیا گیا۔ 

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • جعلی فٹبال ٹیم جاپان پہنچا دینے کا معاملہ، ڈی پورٹ ہونے والے 22 ’کھلاڑی‘ گرفتار
  • سندھ بلڈنگ، صدر ٹاؤن میں تعمیراتی مافیا سرگرم، رہائشی پلاٹوں پر قبضہ
  • ویٹ پالیسی پر صوبوں سے مشاورت شروع، اوزون بچانا انسانیت کا فریضہ: مریم نواز
  • ایشیا کپ تنازع: دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی
  • زیارت سے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹے کی ویڈیو منظر عام پر، رہائی کے لیے مطالبات تسلیم کرنے کی اپیل
  • پی سی بی نے میچ ریفری کو نہ ہٹانے سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ مسترد کردیا
  • تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث مختلف پروازیں منسوخ
  • لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلر گرفتار
  • جعلی کمپنیوں والا فراڈ گروہ گرفتار
  • غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش ناکام، 22ملزمان گرفتار