چائنا میڈیا گروپ کے سماجی اور تعلیمی پروگرام مرکز کی جانب سے بہترین پروگراموں کی نئی فہرست جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
چائنا میڈیا گروپ کے سماجی اور تعلیمی پروگرام مرکز کی جانب سے بہترین پروگراموں کی نئی فہرست جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے سماجی اور تعلیمی پروگرام مرکز کی نئی اور اعلی معیار کے پروگرام کی فہرست کا اجراء بیجنگ میں ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے قانون ساز امور کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر وانگ روئی حےسمیت دیگر مہمانوں کے ساتھ مشترکہ طور پر پروگراموں کی فہرست کو جاری کیا ۔
پروگراموں کی فہرست کو چھ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ “نیا عہد اور نیا سفر” میں 3 بہترین پروگرامز شامل ہیں ۔ ” دنیا کو بدلنے والی جنگ ” کے حصے میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی اسیویں سالگرہ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے 2 شاہکار پروگرامز جاری کیے گئے۔
“چین عظیم کیوں ہے؟” کے حصے میں 14 پروگرامز جاری کیے گئے جو چینی قوم کے برادری کے مشترکہ تصور کی ترجمانی کرتے ہیں.
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہمیں کامریڈ چھن یوئن کی بھرپور قیادت کے تجربے سے سیکھنا ہوگا، چینی صدر ہمیں کامریڈ چھن یوئن کی بھرپور قیادت کے تجربے سے سیکھنا ہوگا، چینی صدر چین امریکہ اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے ایک ہی سمت میں اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے، چینی میڈیا چین اور یورپی یونین کو کثیر الجہتی طور پر قریبی تعاون کرنا چاہئے ، چینی وزیر اعظم پاکستان میں صرف 5 فیصد افراد نے ٹیکس دینا ہے وہ بھی نہیں دے رہے، چیئرمین ایف بی آر ایران ، اسرائیل کشیدگی: ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی، سونے کی قیمت میں اضافہ امریکہ چین کے خلاف اپنے منفی اقدامات غیر مشروط طور پر فوری واپس لے ۔88.5 فیصد افراد کا مطالبہ، سی جی ٹی این سروےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چائنا میڈیا گروپ پروگراموں کی اور تعلیمی
پڑھیں:
آئی جی پنجاب کا سرگودھا کا دورہ ؛پولیس خدمت مرکز اور سیف سٹی پراجیکٹ کا جائزہ
سٹی 42: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سرگودھا کا دورہ کیا ، پولیس خدمت مرکز اور سیف سٹی پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔
آرپی او سرگودھا نے بریفنگ میں کاہ سیف سٹی کیمروں سے سرگودھا میں جرائم میں 21 فیصد کمی آئی ، آئی جی پنجاب کی مانیٹرنگ مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور زیر تعمیر ٹریفک و ڈی پی او دفاتر کا کام تیز کرنے کا حکم دے دیا۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سرگودھا کادورہ کیا۔ اس موقع پر آر پی او محمد شہزاد آصف خان، ڈی پی او صہیب اشرف، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سمیت دیگر سینئر پولیس افسر موجود تھے۔آئی جی پنجاب نے اپنے دورے کے دوران سیف سٹی سرگودھا، آر پی او آفس، پولیس خدمت مرکز، زیر تعمیر ٹریفک اور ڈی پی او دفاتر کا معائنہ کیا اور جاری ترقیاتی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
بہار الیکشن پر اثرانداز ہونے کیلئے بھارتی فوجی مشقیں، پاکستان ہمہ وقت تیار
آر پی او سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے آئی جی پنجاب کو سیف سٹی سرگودھا کی کارکردگی اور جرائم کی سرکوبی کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ آر پی او سرگودھا نے بتایا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شہر میں جرائم کی شرح میں 21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب نے سیف سٹی پراجیکٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ مانیٹرنگ سسٹم کو مزید مؤثر بنایا جائے اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کو سیف سٹی سرگودھا کے وزٹ کروائے جائیں تاکہ وہ سیف سٹی کی افادیت اور اہمیت سے آگاہ ہو سکیں۔
انڈیا ویمن آسٹریلیا ویمن کو روند کر ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئیں
آئی جی پنجاب نے آر پی او آفس سرگودھا کے مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا، ریکارڈ کا جائزہ لیا اور عملے سے فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں استفسار کیا۔ بعد ازاں انہوں نے پولیس خدمت مرکز سرگودھا میں شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا مشاہدہ کیا اور عوامی سہولت کے لیے مزید بہتری کی ہدایت جاری کی۔دورے کے دوران آئی جی پنجاب نے زیر تعمیر ٹریفک دفاتر اور ڈی پی او آفس کے کام کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے تعمیراتی عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔
ایوان صدر میں وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات ؛ آزاد کشمیر حکومت سازی پر گفتگو