پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے پرانی روش اپنا کر دھاندلی نہیں بلکہ کھلم کھلا ’’دھاندلا‘‘ کیا ہے۔

 نجی ٹی  وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ سمبڑیال کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن جیتنے کے باوجود مایوس، جبکہ تحریک انصاف ہار کر بھی مطمئن ہے، آر اوز کے دفاتر کے باہر ’’بانی چیئرمین زندہ باد‘‘ کے نعرے گونج رہے تھے، اندر نتائج میں تبدیلی کی جا رہی تھی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ڈیرہ غازی خان میں 4 خوارجی دہشتگرد جہنم رسید کرنے پر پنجاب پولیس کو شاباش

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے پرانی روش اختیار کر کے دھاندلی نہیں بلکہ کھلم کھلا ’’دھاندلا‘‘ کیا ہے، جعلی حکومت کب تک انتخابی نتائج تبدیل کرتی رہے گی؟ سچ زیادہ دیر چھپ نہیں سکتا۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مقبولیت کو ختم نہیں کیا جا سکتا، یہ انتخابی نتائج نہ صرف مریم نواز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں بلکہ ایک زناٹے دار طمانچہ بھی ہیں، مریم نواز کا ترقیاتی سفر صرف ٹک ٹاک ویڈیوز تک محدود ہے، عوام نے انتخابات میں ٹک ٹاک منصوبوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔
 

نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ کرکٹر رابرٹ اینڈرسن انتقال کرگئے

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

سابق گورنر میاں اظہر فوت ہوگئے

سٹی42:  پی ٹی آئی کے لیڈر حماد اظہر کے والد اور پنجاب کے سابق گورنر میاں اظہرآج شب لاہور میں فوت ہوگئے۔
 میاں اظہر کافی عرصے سے علیل تھے ۔

میاں اظہر این اے 129 سے  قومی اسمبلی کے رکن  بھی تھے۔

ان کی وفات سے پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں ایک اور نشست سے محروم ہو گئی۔

میاں اظہر نے سیاست کا آغاز سابق ڈکٹیٹر جنرل ضیا الھق کی آمریت کے دوران غیر سیاسی سیاست سے کیا تھا۔ وہ لاہور میں ضیا الحق کے لائے ہوئے بلدیاتی نظام میں ابھرے اور لاہور کے مئیر بنے۔ بعد میں میاں اظہر مسلم لیگ نون کے لیڈر میاں نواز شریف کے لاہور  کی سیاست میں دستِ راست بن گئے تھے۔ میاں نواز شریف کے معتمد کی حیثیت سے ہی وہ پنجاب کے گورنر بنے۔

پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان 

1999 مین جنرل پرویز مشرف نے میاں نواز شریف کی حکومت کا خاتمہ کیا تو نواز شریف کی قید کے دوران مسلم لیگ نون میں ان کے بہت سے ساتھیوں نے ان سے الگ ہو کر مسلم لیگ قاف بنا لی تھی، ان میں میاں اظہر پیش پیش  تھے۔ 

 چند سال پہلے وہ اپنے بیٹے حماد اظہر کے ساتھ پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے تھے۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کا میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس
  • میاں محمد اظہر کے انتقال پر نواز شریف اور شہباز شریف کا اظہارِ افسوس
  • پہلے لیڈر اور نظریے کی گاڑی چلاتا تھا اور اب مریم کی گاڑی چلانے کیلئے بہت سارے لوگ ہیں: کپٹن صفدر کا  وی لاگ میں سوال کا جواب
  • کائونٹر نارکٹکس فورس قائم ‘ پاکستان اور پنجاب کا مستقابل محفوظ نظتر آرہا ہے مریم نواز 
  • سابق گورنر میاں اظہر فوت ہوگئے
  •  کاؤنٹر نارکوٹکس فورس منشیات کا مکمل خاتمہ کرے گی: مریم نواز
  • سی سی ڈی کے خوف نے بڑے بڑے غنڈوں کو معافیاں مانگنے پر مجبور کردیا: مریم نواز
  • پنجاب میں منشیات کا بھی بہت جلد خاتمہ ہوگا، مریم نواز
  • منشیات فروشوں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں: مریم نواز شریف
  • سی سی ڈی کے ڈر سے بڑے بڑے غنڈے قرآن اٹھا کر معافیاں مانگ رہے ہیں: مریم نواز