پاکستانی شوبز کے بے باک اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین ایک بار پھر اپنے دلچسپ اور چونکا دینے والے بیان کی بدولت خبروں کی زینت بن گئے۔ اس بار موضوع نہ کوئی فلم تھا، نہ ڈرامہ، بلکہ خود یاسر حسین کا فیملی پلاننگ کا خواب... اور وہ بھی ایسا کہ سن کر سب حیران رہ گئے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران یاسر حسین نے نہ صرف بچوں سے اپنی بے پناہ محبت کا اظہار کیا بلکہ یہاں تک کہہ ڈالا کہ اگر ان کے 12 بچے ہوں تو انہیں ذرّہ برابر بھی اعتراض نہیں ہوگا۔ بلکہ انہوں نے تو اس خواہش کو فخر کے ساتھ بیان کیا، جیسے کوئی ایوارڈ جیتنے کی بات ہو۔پروگرام کے میزبان تابش ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے یاسر حسین نے اپنے دل کی بات کہتے ہوئے بتایا کہ وہ خود ایک بڑے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، 11 بہن بھائیوں میں سے ایک۔ اور بچپن کی خوشگوار یادیں آج بھی ان کے دل کے قریب ہیں۔ ایک چھوٹے سے گھر میں، محدود وسائل کے باوجود جس خوشی، محبت اور تربیت کے ساتھ وہ پلے بڑھے، وہی تجربہ وہ اپنے بچوں کو بھی دینا چاہتے ہیں۔یاسر کا کہنا تھا کہ ’’اگر آپ بچوں کو وقت دیں، تعلیم دیں اور ان کی تربیت پر توجہ دیں، تو چاہے خاندان بڑا ہو یا چھوٹا، سب کچھ ممکن ہے۔‘‘ وہ آج بھی ایسے کئی خاندانوں کو جانتے ہیں جہاں درجن بھر بچے نہ صرف پل رہے ہیں بلکہ عزت سے جی رہے ہیں۔جب میزبان نے مزاحیہ انداز میں پوچھا کہ کیا وہ واقعی 12 بچوں کے خواہشمند ہیں، تو یاسر نے فوراً مسکرا کر جواب دیا، ’’آپ کے منہ میں گھی شکر!‘‘یاد رہے کہ یاسر حسین نے 2019 میں اداکارہ اقراء عزیز سے شادی کی تھی، جو ان سے 11 سال چھوٹی ہیں۔ ان کے درمیان رشتہ 2018 میں شروع ہوا اور 2021 میں ان کے ہاں بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: یاسر حسین نے

پڑھیں:

نوکری سے نکالنے پر ملازم نے بریانی سینٹر کے مالک پر فائرنگ کردی

کراچی:

شرافی گوٹھ میں نوکری سے نکالنے پر فائرنگ کرکے بریانی سینٹر کے مالک کو زخمی کردیا۔

ایس ایچ او شرافی گوٹھ نے بتایا کہ لانڈھی دلدار ہوٹل لانڈھی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی کی شناخت 31 سالہ یاسر ولد خواجہ محمد سے ہوئی جسے طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ایچ او شرافی گوٹھ قمر عباس نے بتایا کہ زخمی یاسر بریانی سینٹر کا مالک ہے، اس نے کئی روز قبل اپنے ملازم کو نوکری سے نکال دیا تھا۔

زخمی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے سابقہ ملازم نے فائرنگ کرکے زخمی کیا ہے۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس اس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
  • وزیر داخلہ کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار افسوس
  • محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات ، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات
  • ٹونی بلیر بیت المقدس کا محافظ؟
  • نوکری سے نکالنے پر ملازم نے بریانی سینٹر کے مالک پر فائرنگ کردی
  • سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • دہشت گرد اگر ہمیں ایک گولی مارتا ہے تو ہمیں 10 مارنی چاہئیں، رہنما پی ٹی آئی
  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو شکست دیکر وائٹ واش کردیا
  • سندھ حکومت کراچی کی عوام سے زیادتیاں بند کرے، بلال سلیم قادری