یاسر حسین نے اپنی فیملی پلاننگ کا سرِعام اظہار کردیا، کتنے بچے چاہئیں؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
پاکستانی شوبز کے بے باک اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین ایک بار پھر اپنے دلچسپ اور چونکا دینے والے بیان کی بدولت خبروں کی زینت بن گئے۔ اس بار موضوع نہ کوئی فلم تھا، نہ ڈرامہ، بلکہ خود یاسر حسین کا فیملی پلاننگ کا خواب... اور وہ بھی ایسا کہ سن کر سب حیران رہ گئے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران یاسر حسین نے نہ صرف بچوں سے اپنی بے پناہ محبت کا اظہار کیا بلکہ یہاں تک کہہ ڈالا کہ اگر ان کے 12 بچے ہوں تو انہیں ذرّہ برابر بھی اعتراض نہیں ہوگا۔ بلکہ انہوں نے تو اس خواہش کو فخر کے ساتھ بیان کیا، جیسے کوئی ایوارڈ جیتنے کی بات ہو۔
پروگرام کے میزبان تابش ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے یاسر حسین نے اپنے دل کی بات کہتے ہوئے بتایا کہ وہ خود ایک بڑے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، 11 بہن بھائیوں میں سے ایک۔ اور بچپن کی خوشگوار یادیں آج بھی ان کے دل کے قریب ہیں۔ ایک چھوٹے سے گھر میں، محدود وسائل کے باوجود جس خوشی، محبت اور تربیت کے ساتھ وہ پلے بڑھے، وہی تجربہ وہ اپنے بچوں کو بھی دینا چاہتے ہیں۔
یاسر کا کہنا تھا کہ ’’اگر آپ بچوں کو وقت دیں، تعلیم دیں اور ان کی تربیت پر توجہ دیں، تو چاہے خاندان بڑا ہو یا چھوٹا، سب کچھ ممکن ہے۔‘‘ وہ آج بھی ایسے کئی خاندانوں کو جانتے ہیں جہاں درجن بھر بچے نہ صرف پل رہے ہیں بلکہ عزت سے جی رہے ہیں۔
جب میزبان نے مزاحیہ انداز میں پوچھا کہ کیا وہ واقعی 12 بچوں کے خواہشمند ہیں، تو یاسر نے فوراً مسکرا کر جواب دیا، ’’آپ کے منہ میں گھی شکر!‘‘
یاد رہے کہ یاسر حسین نے 2019 میں اداکارہ اقراء عزیز سے شادی کی تھی، جو ان سے 11 سال چھوٹی ہیں۔ ان کے درمیان رشتہ 2018 میں شروع ہوا اور 2021 میں ان کے ہاں بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: یاسر حسین نے
پڑھیں:
راولپنڈی میں ونٹیج کا عشق، ویسپا سائیڈ کار اور سنہ 70 کا موپیڈ
راولپنڈی میں ایک وِنٹیج شوقین نے 2 نایاب گاڑیوں کو نئی زندگی بخش دی۔ ایک سائیڈ کار کے ساتھ ویسپا اور دوسرا سنہ 1970 کی دہائی کا موپیڈ۔ یہ صرف گاڑیاں نہیں بلکہ محبت، صبر اور فن کا حسین امتزاج ہیں۔
ویسپا کو پینٹ کیا گیا ہے جس میں Dior جیسے عالمی فیشن برانڈ کے رنگوں اور انداز کو اپنایا گیا ہے۔ نرم رنگ اور آرٹسٹک ڈیزائن کے ساتھ یہ ویسپا سڑک پر چلتی پھرتی آرٹ گیلری محسوس ہوتی ہے۔ سائیڈ کار نہ صرف خوبصورت ہے بلکہ مکمل فعال بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل سے موبائل کوَر تک پر ٹرک آرٹ، ’ یہ ہمارا ورثہ ہے‘
موپیڈ کو اصل حالت میں بحال کیا گیا ہے۔ اس میں پرانی طرز کی ساخت، ہلکا پھلکا ڈیزائن اور سادی مکینکس شامل ہیں۔ آج کے دور میں ایسی گاڑیاں نایاب ہیں لیکن یہ ایک سادہ دور کی خوبصورت یاد دلاتی ہیں۔
یہ سب کچھ کسی مکینک نے نہیں بلکہ ایک عام شخص نے اپنے ہاتھوں سے، بغیر کسی فنڈنگ یا ٹیم کے، صرف شوق اور لگن سے ممکن بنایا۔ پرزوں کی تلاش، پینٹنگ، ویلڈنگ، ہر کام میں جذبہ اور محنت شامل ہے۔
مزید پڑھیے: اٹلی میں ونٹیج کار فیسٹول کا شاندار انعقاد
آج جب ہر چیز رفتار اور ڈیجیٹل دنیا میں کھو چکی ہے، یہ گاڑیاں ہمیں ماضی کی سادگی، فن، اور ثقافتی ورثے کی اہمیت کا احساس دلاتی ہیں۔ یہ صرف سواری نہیں بلکہ ایک چلتا پھرتا خواب
ہیں۔ دیکھیے یہ دلچسپ ویڈیو رپورٹ۔
https://www.youtube.com/shorts/sd9cR6KbSQc
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
راولپنڈی موپیڈ ونٹیج ونٹیج اسکوٹر ونٹیج ویسپا