وہ ملک جس کی پاکستان کیلئے حمایت پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی حمایت کرنے پر بھارت نے کولمبیا کی حکومت سے مایوسی کا اظہار کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کے کُل جماعتی سفارت کاری وفد کے سربراہ ششی تھرور نے کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کولمبیا نے پاکستان میں بھارتی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں سے تو دلی تعزیت کی لیکن بھارت میں ہلاک ہونے والوں سے ہم دردی نہیں دکھائی، اس پر انہیں سخت افسوس ہے۔
پاک بھارت جنگ کے دوران جب کسی بھی ملک نے بھارت کی حمایت نہیں کی تب نئی دہلی کو احساس ہوا کہ وہ پوری دنیا میں تنہائی کا شکار ہو گیا ہے۔
اپنی عالمی سفارت کاری کو ناکامی سے نکالنے کے لیے بھارت نے ایک اعلیٰ سطح کا کُل جماعتی وفد دنیا بھر میں روانہ کر رکھا ہے جس کا کام دنیا کو بھارتی مؤقف کا یقین دلانا ہے۔
مزیدپڑھیں:وفاقی حکومت کا گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی رجسٹریشن فیس بڑھانے کا فیصلہ
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر 30 سالہ ایڈریانا گارشیا (Adriana Garcia)کاسمیٹک سرجری کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسی۔
رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا، جہاں دورانِ سرجری پیچیدگیاں پیدا ہونے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی،مقامی حکام نے تاحال موت کی سرکاری وجہ جاری نہیں کی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
واقعے کے بعد حکام نے سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات اور ممکنہ طبی غفلت کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایڈریانا گارشیا کے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے، ان کے انتقال کی تصدیق میکسیکو کی کمپنی نے بھی کی، جس کے ساتھ وہ بطور انفلوئنسر کام کرتی تھی۔