اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومتی پالیسیز پرپاکستانیوں کے اعتماد میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اپسوس پاکستان نے نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق ملکی سمت اور معیشت پربھروسہ کرنے والے پاکستانیوں کی شرح 6 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی۔42 فیصد پاکستانیوں نے ملکی سمت کو درست کہا جبکہ سمت کو غلط کہنے والوں کی شرح 21 فیصد کمی کے بعد 58 فیصد ہوگئی۔
اپسوس پاکستان نے سروے میں بتایا کہ ملکی سمت پر سب سے زیادہ اعتماد خیبرپختونخوا سے 48 فیصد افراد نے کیا۔سروے میں ملکی معیشت کو مضبوط کہنے والوں کی شرح بھی 9 فیصد اضافے کے بعد 29 فیصد ہوگئی جبکہ ملکی معاشی مستقبل سے پ±رامید پاکستانیوں کی شرح پہلی بار مایوس افراد سے بڑھ گئی۔
سروے میں مہنگائی، بیروزگاری اور غربت پر پریشانی کا اظہارکرنے والوں کی شرح میں کمی آئی، البتہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ٹیکسوں میں اضافے پر پاکستانیوں کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کی شرح

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • پاکستانیوں کیلئے سری لنکا نے ویزا فیس ختم کر دی
  • جبری مشقت کے خدشات: امریکہ نے پاکستان سمیت درجنوں ٹریڈ پارٹنرز پر نئے ٹیرفس لگا دیے
  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری