پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ قاسم اور سلیمان اپنے والد سے ملاقات کے لیے پاکستان آئیں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ میری بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان آج عمران خان سے ملاقات کے لیے آئیں مگر اجازت نہیں دی گئی۔ پہلے 6،6 افراد کو ملاقات کی اجازت ہوتی تھی، پھر یہ 2 بہنوں تک محدود کردی گئی اور آج تو تمام بہنوں کی ملاقات بند کردی گئی۔

انہوں نے کہاکہ آج عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات ہوئی، جبکہ وکیل ظہیر عباس چوہدری کو بھی ملاقات کی اجازت دی گئی۔ عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

علیمہ خان نے مزید کہاکہ عمران خان نے کہا ہے کہ ان سے پہلے بلے کا انتخابی نشان چھینا گیا، اب مخصوص نشستیں بھی چھین لی گئیں، وہ عدالت میں پیش ہو کر قانونی جنگ لڑنا چاہتے ہیں۔

ان کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی حالت تاریخ میں کبھی اتنی خراب نہیں ہوئی، ڈاکوؤں اور نالائقوں کا اتحاد بن چکا ہے، جیسا اتحاد نائجیریا میں ہوتا ہے۔ ملک میں اشرافیہ وسائل لوٹ رہی ہے، اور اس اتحاد نے معیشت کو تباہ کردیا ہے، اب عوام کو کھڑا ہونا ہوگا۔

ان کے مطابق عمران خان نے کہاکہ ملک میں جھوٹی گواہیوں پر سزائیں سنائی جارہی ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ لاہور کا جج ان جھوٹی گواہیوں پر کیا فیصلہ دیتا ہے۔

علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی کے لیے تحریک چلانا ہوگی، پارٹی کو ہدایت دی ہے کہ سب متحد ہو کر تحریک پر توجہ دیں۔ تحریک کا اعلان اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ تمام قانونی راستے بند ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک کی حکمت عملی پارٹی طے کرے گی، عمران خان کے بچے پاکستان آئیں گے کیونکہ ان کے پاس نائیکوپ ہے، وہ اپنے والد سے ملاقات کریں گے۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ عمران خان کو مکمل طور پر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، جیل سپرنٹنڈنٹ جھوٹ بول رہا ہے۔ عمران خان نے سپرنٹنڈنٹ اور کرنل کا نام لے کر کہا ہے کہ وہ ان کے ساتھ سخت رویہ اختیار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات پر پارٹی اپنا مؤقف پیش کرے گی، عمران خان کو جیل میں رہنے کے باعث بیرونی حالات کا علم نہیں۔

اسی موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے مقدمات میں سزائیں دینا انتہائی افسوسناک عمل ہے، ہم سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے اور قانونی جنگ لڑیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کی ظہیر عباس سے کوئی علیحدہ ملاقات نہیں ہوئی۔ پارٹی کے اندر اختلافِ رائے معمول کا حصہ ہے، یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی سلیمان سینیٹ انتخابات علیمہ خان عمران خان قاسم ملک گیر تحریک وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی سلیمان سینیٹ انتخابات علیمہ خان ملک گیر تحریک وی نیوز علیمہ خان نے خان نے کہا کہا ہے کہ خان نے کہ انہوں نے کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد

لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال