سوسائٹی کی سڑک سے بہہ کر دیا میں پہنچ گئے، ہم مھفوظ کہاں ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, July 2025 GMT
سٹی42: بظاہر محفوظ ہاؤسنگ سوسائٹی میں سڑک پر بارش کے پانی میں کار کے بہہ جانے اور دریائے سواں میں پہنچ جانے کے واقعہ نے ٹاؤن پلاننگ کے عمل میں سنگین خرابیوں کے متعلق سوالات کھڑے کر دیئے۔
اسلام آباد میں اپنی کار مین سوار ہر کر سڑک پر آنے والے ریٹائرڈ کرنل اور ان کی میڈیکل پروفیشنل بیٹی کے گاڑی سمیت برساتی نالے میں اور وہاں سے دریائے سواں میں بہہ جانیوالے باپ بیٹی کےحوالے سے مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔
وفاقی دارلاحکومت اسلام آباد میں گاڑی سمیت برساتی نالے میں بہہ جانے والے باپ اور بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے۔
پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان
باپ اور بیٹی کی تلاش کے لیے پولیس، ہاؤسنگ سوسائٹی کا عملہ، ریسکیو 1122 اور غوطہ خور ٹیم سرچ آپریشن میں مصروف ہے اور ان کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹرکی مدد بھی لی جا رہی ہے۔
آج صبح نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 میں کار میں سوار باپ بیٹی برساتی نالے میں بہہ گئے، گاڑی سمیت نالے میں بہہ جانے والے باپ بیٹی مدد کے لیے پکارتے رہے۔
واقعےکی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں گاڑی کے اندر باپ بیٹی بے بسی کی حالت میں موجود ہیں اور پانی کا تیز بہاؤ گاڑی کو بہا کر لے جارہا ہے۔
اسرائیل نے حضرت ابراہیم کے مقبرے اور مسجدِ ابراہیمی کا کنٹرول سنبھال لیا
کار سمیت برساتی نالے میں بہہ جانے والے باپ بیٹی کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
کار سوار شخص ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی ہیں جو اپنی 25 سالہ بیٹی کے ہمراہ کار میں سوار تھے ، دونوں باپ بیٹی سرمئی رنگ کی کار میں نکلے تھےکہ قریبی سڑک پر بارش کا پانی جمع ہونےکے باعث گاڑی بند ہوگئی، اسحاق قاضی گاڑی اسٹارٹ کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران پانی کا بہاؤ تیز ہوگیا، پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث دونوں باپ بیٹی برساتی نالے میں بہہ گئے۔
پائیدار ترقی کے اہداف کے نفاذ کیلئے عالمی مالیاتی نظام میں گہری اصلاحات ناگزیر ہیں؛ اسحاق ڈار
کرنل ریٹائرڈ اسحاق کی گاڑی میں ٹریکر نصب نہیں تھا، ان کی بیٹی ڈاکٹر تھی اور وہ روزانہ اپنی ڈاکٹر بیٹی کو ہاؤسنگ سوسائٹی کےگیٹ تک چھوڑنے جاتے تھے۔
کرنل ریٹائرڈ اسحاق آج صبح بھی اپنی ڈاکٹربیٹی کو گیٹ تک چھوڑنےکے لیےگھر سے نکلے تھے۔ کرنل ریٹائرڈ اسحاق کی موبائل کی آخری لوکیشن گزشتہ رات سوا 8 بجےگھر کی آرہی ہے۔
Waseem Azmet.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ہاؤسنگ سوسائٹی بہہ جانے باپ بیٹی والے باپ بیٹی کے
پڑھیں:
طوفانی ہوائیں: موٹروے کے کئی مقامات پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند
سٹی 42 : شدید آندھی اور طوفانی ہواؤں کے باعث موٹروے ایم-5 پر ہائی ٹرانسمیشن بجلی کی تاریں گر گئیں۔ حفاظتی اقدامات کے تحت روہڑی سے رحیم یار خان تک موٹروے پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق روہڑی اور پنوں عاقل سے شمالی سمت جانے والی ہیوی اور پبلک سروس گاڑیوں کا داخلہ روک دیا گیا ہے۔ موٹروے ایم-5 پر مقام 510 ساؤتھ باؤنڈ اور نارتھ باؤنڈ پر بجلی کی تاریں سڑک پر گرنے سے ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کر دیا گیا۔ موٹروے پولیس کی جانب سے اقبال آباد اور گڈو کے مقامات پر متبادل راستوں کے ذریعے ٹریفک کو گزارا جا رہا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب سے سندھ جانے والے مسافر اقبال آباد سے بذریعہ رحیم یار خان قومی شاہراہ این-5 استعمال کر سکتے ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ موٹروے ایم-5 پر بجلی کی تاریں ہٹانے اور ٹریفک بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں ۔ سندھ سے پنجاب جانے والے مسافر رحیم یار خان سے قومی شاہراہ این-5 کے ذریعے موٹروے ایم-5 پر دوبارہ سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
موٹروے پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔