سیز فائر کا اعلان، ملکی فضائی حدود کھل گئیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد:پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے اعلان کے بعد ملکی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل طور پر کھول دی گئی۔
پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل طور پر بحال کردی گئی۔
امریکا سمیت دیگر ممالک کی کوششوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہوگیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ساڑھے 4 بجے سے سیز فائر کا اطلاق ہوگا۔
پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدہ صورتحال کے باعث ملک کے فضائی حدود بند کی تھی، جسے اب ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے۔
ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام ایئرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کیلئے دستیاب ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سیز فائر
پڑھیں:
پاکستانی ایئرپورٹس اتھارٹی کو چار ارب 10 کروڑ روپے خسارہ
روزینہ علی: پاکستانی ایئرپورٹس اتھارٹی کو فضائی حدود کی بندش کے چار ارب 10 کروڑ روپے خسارے کا انکشاف, وزارت دفاع نے تحریری تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دیں۔
۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود 24 اپریل سے 30 جون 2025 تک بند رہی ۔۔۔معرکہ حق کے موقع پر تمام بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت واپس لے لی گئی ۔فضائی حدود کی بندش کے باعث یومیہ 100 سے 150 بھارتی طیارے متاثر ہوئے
شاہکام چوک: تیز رفتار کار کی ٹکر سے 2 افراد کی ہلاکت، ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج