پاکستان اور بھارت سیز فائر پر تیار ہو گئے، ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کی ثالثی میں ایک طویل رات کی بات چیت کے بعد مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت سیز فائر پر تیار ہو گئے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی ثالثی میں ایک طویل رات کی بات چیت کے بعد مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کامن سینس اور زبردست ذہانت کے استعمال پر دونوں ممالک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اس معاملے پر آپ کی توجہ کے لیے آپ کا شکریہ۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کر کے جنگ چھیڑی اور پھر پاکستان نے اسے مکمل کیا، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کر کے جنگ شروع کی مگر پھر اسے مکمل پاکستان نے کیا۔
بھٹ شاہ میں شاہ عبد الطیف بھٹائی کے عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں جنگ چھیڑی اور حملہ کیا مگر پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی اور پھر جنگ کو مکمل کیا۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے مسلح افواج کے ساتھ ملکر بھارت کو جواب دیا جبکہ نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر بھارت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ بلاول کا کہنا تھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کرسکتا، جب بھارت نے یہ اعلان کیا تو میں نے سندھو دریا کے کنارے کھڑے ہوکر اعلان اور وعدہ کیا تھا کہ مودی کو پوری دنیا میں بے نقاب کروں گا اور ہم نے یہ کر کے دکھایا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکا سے لے کر تمام دنیا کو بھارت کے جھوٹ کے بارے میں بتایا اور مودی کو بری طرح سے بے نقاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاک بھارت جنگیں ہوئیں مگر کسی نے سندھو پر حملہ کیا اور نہ ہی ڈیم کا اعلان کیا، ہم سندھ طاس معاہدے کیخلاف ورزی پر دنیا بھر میں آواز اٹھائی۔
بلاول نے کہا کہ مجھے سندھ طاس معاہدے کیلیے آپ کی ضرورت ہے تاکہ ہم ملکر اس ظلم کو روکیں، عوام میں اتنی طاقت ہے کہ جنگ اور چھ دریا واپس لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جنگ نہیں چھیڑی، ہم نے ہمیشہ امن کے بارے میں بات کی اور دنیا میں بھی اسی مؤقف کو پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اگر بھارت کی جانب سے جنگ چھیڑی گئی تو بھٹائی کی دھرتی سے بتاتا ہوں ہم نہ پیچھے ہٹیں گے اور نہ ہی جھکیں گے۔ اگر بھارت سندھو پر حملے کا سوچے گا تو پاکستان کے ہر صوبے کے عوام مودی کا مقابلہ کریں گے۔