data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وینزویلا نے منگل کے روز اپنے ساحل کے قریب امریکی بحری موجودگی کے خلاف ایک بڑے پیمانے پر ملکی فوجی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن کی جانب سے کریبیئن اور مشرقی پیسفک میں فوجی مہم چلائی جا رہی ہے، جس میں بحری اور فضائی افواج کو تعینات کیا گیا ہے اور یہ کہا جا رہا ہے کہ اس کا مقصد منشیات کی اسمگلنگ کو روکنا ہے۔

لیکن اس آپریشن نے کراکس میں خدشات پیدا کر دیے ہیں کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو ہٹانا امریکا کا حتمی مقصد ہے۔

امریکی اعداد و شمار کے مطابق واشنگٹن کی افواج نے ستمبر کے اوائل سے بین الاقوامی پانیوں میں 20 جہازوں پر حملے کیے جن میں 76 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تاہم، امریکا نے اب تک یہ ثبوت پیش نہیں کیا کہ یہ جہاز منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہوئے یا ملک کے لیے خطرہ بنے۔

وینزویلا کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ وہ زمینی، بحری، فضائی، دریائی اور میزائل افواج کے ساتھ ساتھ سول ملیشیا کو بھی تعینات کرے گی۔

ریاستی ٹی وی نے مختلف ریاستوں میں فوجی رہنماؤں کے تقاریر کرتے ہوئے مناظر دکھائے، اس قسم کے اعلانات وینزویلا میں عام ہیں، لیکن ضروری نہیں کہ یہ فوری طور پر زمینی فوجی تعیناتی میں بدل جائیں۔

گزشتہ ہفتے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے ساتھ جنگ کے امکان کو کم دکھایا، لیکن کہا تھا کہ مادورو کے دن گنے جا چکے ہیں۔

واشنگٹن نے منگل کو دنیا کے سب سے بڑے ایئر کرافٹ کیریئر کو لاطینی امریکا کے علاقے میں بھیجا، جس سے فوجی تعیناتی میں اضافہ ہوا ہے، جس پر وینزویلا نے خبردار کیا ہے کہ یہ مکمل جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔

ایک بیان میں، یو ایس نیول فورسز جنوبی کمانڈ نے کہا کہ یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ، جسے تقریباً 3 ہفتے قبل منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے تعینات کرنے کا حکم دیا گیا تھا، وہ کمانڈ کے علاقے میں داخل ہو گیا ہے، جو کہ لاطینی امریکا اور کریبیئن کو شامل کرتا ہے۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

امریکا اور بھارت نئے اقتصادی و سکیورٹی معاہدے کے قریب، صدر ٹرمپ کا انکشاف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز کہا کہ امریکا بھارت کے ساتھ ایک ایسے معاہدے کے قریب پہنچ گیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

صدر ٹرمپ کے مطابق متوقع معاہدہ امریکی توانائی کی برآمدات میں اضافہ کرے گا اور امریکا کے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے بھارت کو چابہار بندرگاہ پر 6 ماہ کی پابندیوں سے چھوٹ دیدی

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں بھارت کے لیے اپنے نئے سفیر سرجیو گور کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک منصفانہ معاہدہ متوقع ہے۔

’ہم ایک منصفانہ معاہدہ کر رہے ہیں، صرف ایک منصفانہ تجارتی معاہدہ۔ ہم بھارت کے ساتھ ایک نیا معاہدہ کر رہے ہیں، جو ماضی کے معاہدوں سے بالکل مختلف ہے۔‘

President Trump said he “at some point” would reduce the tariff rate on Indian goods, saying the US was getting “pretty close” to a trade deal with New Delhi.

“Right now they don’t love me, but they’ll love us again,” he said. “We’re getting a fair deal” https://t.co/KH5utMIvpt pic.twitter.com/L5yywAw3wn

— Bloomberg (@business) November 10, 2025

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ کسی مرحلے پر بھارتی مصنوعات پر عائد درآمدی محصولات کی شرح میں کمی پر غور کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکااور بھارت میں 10 سالہ دفاعی معاہدہ، کیا یہ چین کی بڑھتی طاقت کا خوف ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ امریکا نئی دہلی کے ساتھ ایک تجارتی معاہدے کے کافی قریب پہنچ چکا ہے۔

’فی الحال وہ (بھارتی حکام) مجھ سے زیادہ خوش نہیں ہیں، لیکن وہ دوبارہ ہم سے خوش ہوں گے، ہم ایک منصفانہ معاہدہ حاصل کر رہے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اقتصادی امریکا بھارت بھارتی مصنوعات تجارتی معاہدے ٹریڈ ڈیل ٹیرف درآمدی محصولات سیکیورٹی تعلقات صدر ٹرمپ نئی دہلی

متعلقہ مضامین

  • غزہ استحکام فورس کا قیام: امریکا نے قرارداد سلامتی کونسل میں پیش کردی
  • وینزویلا کی امریکی حملے کے خدشے کے پیش نظر افواج کی بڑے پیمانے پر تعیناتی کی تیاری
  • امریکا کا غزہ میں فوجی موجودگی سے انکار، مگر بین الاقوامی افواج کی تعیناتی کی تیاری
  • امریکی طیارہ بردار جہاز لاطینی امریکا میں داخل، وینزویلا کیساتھ کشیدگی بڑھ گئی
  • امریکی صیہونی عزائم: اسرائیل میں غزہ سرحد کے قریب بڑے امریکی فوجی اڈے کے قیام کا منصوبہ
  • امریکا اور بھارت نئے اقتصادی و سکیورٹی معاہدے کے قریب، صدر ٹرمپ کا انکشاف
  • انہوں نے میری چیزیں واپس لاکر دیں‘، اداکارہ آمنہ ملک کا گھر میں جنات کی موجودگی کا انکشاف
  • حماس نے ایک اور اسرائیلی  فوجی کی لاش واپس کردی
  • اختلافات میں شدت، امریکا نے غزہ سیز فائر معاہدے کی فیصلہ سازی سے اسرائیل کو باہر کر دیا