پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے بند کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
سٹی42: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی فضائی حدود کل (11 مئی) دوپہر 12:00 بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہیں گی۔
ترجمان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ قومی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملکی اور غیر ملکی تمام کمرشل و نجی پروازوں کی آمد و رفت پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل اپنی متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کر کے فلائٹ شیڈول کی تصدیق کریں۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کسی بھی قسم کی تبدیلی کی صورت میں عوام کو بروقت آگاہ کر دیا جائے گا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے فضائی حدود کو دوپہر 12بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند
پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے فضائی حدود کو دوپہر 12بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، فضائی حدود آج رات سے کل دوپہر 12بجے تک بند رکھی جائے گی۔ واضح رہے کہ فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ بھارت کی جانب سے اسلام آباد، راولپنڈی، شورٹ کوٹ اور دیگر شہروں میں فضائی حملوں کے بعد کیا گیا ہے۔