میلی نگاہ سے دیکھا تو دشمن کو بحیرہ عرب میں غرق کر دینگے، پاک بحریہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ دشمن کے کسی بھی مس ایڈونچر کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نیوی کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی نیوی اگر پاکستان کی جانب میلی نگاہ سے بڑھے گی تو اسے بحیرہ عرب میں غرق کر دیا جائے گا۔ مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ دشمن کے کسی بھی مس ایڈونچر کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ جس طرح پاک فضائیہ نے دشمن کو چاروں شانے چت کیا ہے اور وہ اپنے طیاروں کا ملبہ اپنے میڈیا کو دکھانے سے گریز کر رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرح افواج پاکستان کا دوسرا ونگ پاک بحریہ بھی اپنی صلاحیتیں دکھانے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ اس حوالے سے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے الرٹ ہے، پاکستان کی آبی سرحدوں کی محافظ پاک بحریہ ہر دم تیار ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک بحریہ کے جنگی بیڑے سمندری حدود میں معمول کے گشت پر ہیں، پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھرپور جواب کیلئے چوکس ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاک بحریہ کسی بھی نے کہا
پڑھیں:
پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس سیف خیرسگالی دورے پر چٹاگانگ پہنچ گیا
پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس سیف خیرسگالی دورے پر چٹاگانگ پہنچ گیا ہے۔
ہفتے کے روز پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس سیف 4 روزہ خیرسگالی دورے پر بنگلادیش کے بندرگاہی شہر چٹاگانگ پہنچا، جہاز کی آمد پر بنگلادیش نیوی کی جانب سے چیف اسٹاف آفیسر، کمانڈر چٹاگانگ نیول ایریا نے عملے کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ بحری بینڈ نے روایتی دھنیں پیش کر کے خوش آمدید کہا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نیوی کا جہاز کراچی میں ’انٹرنیشنل فلیٹ ریویو‘ میں حصہ لے گا
ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام اور بنگلادیش بحریہ کے سینیئر افسران بھی استقبالیہ تقریب میں موجود تھے۔ اس سے قبل جب پی این ایس سیف بنگلادیشی حدود میں داخل ہوا تو بنگلادیش نیوی کے جہاز بی این ایس شادینوتا نے سمندر میں اس کا خیرمقدم کیا۔
Pakistan Navy ship PNS SAIF commanded by Captain Shujaat Abbas Raja, arrived at Chattogram Port. The ship was warmly received on behalf of Commander Chattogram Naval Area.
This goodwill visit is expected to further strengthen the friendly relations between Bangladesh & Pakistan. pic.twitter.com/ajqCerieRP
— Defense Technology of Bangladesh-DTB (@DefenseDtb) November 8, 2025
دورے کے دوران پی این ایس سیف کے کمانڈنگ آفیسر اور وفد کے ارکان کمانڈر چٹاگانگ نیول ایریا، کمانڈر بی این فلیٹ اور ایریا سپرنٹنڈنٹ ڈاک یارڈ سے ملاقاتیں کریں گے۔
جہاز کے افسران، سیلرز اور تربیت پانے والے ارکان چٹاگانگ کے تاریخی و تفریحی مقامات کے علاوہ بنگلادیش بحریہ کے جہازوں اور تنصیبات کا بھی دورہ کریں گے، جبکہ بنگلادیش نیوی کے اہلکار پاکستانی بحری جہاز کا معائنہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں بہتری کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، دفتر خارجہ
یہ خیرسگالی دورہ پاکستان اور بنگلادیش کی بحری افواج کے درمیان دیرینہ دوستانہ اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ پی این ایس سیف 12 نومبر 2025 کو بنگلادیش سے روانہ ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بحریہ بنگلہ دیش پاک نیوی پاکستان پی این ایس سیف