تنظیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کے استحکام کیلئے امریکی حکومت کی جانب سے 16 مئی کو اسے رسمی حکومت اور یہودی ملک  قرار دینے اور قبول کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔  ترجمان نے مزید کہا کہ اسی مناسبت سے 16 مئی درحقیقت اسرائیل اور امریکہ کے مردہ باد  کا دن ہے، کہ جب دنیا امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکہ منانے کا اعلان کیا ہے، ملک بھر میں یوم مردہ باد امریکہ کی  مناسبت سے سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ آئی ایس او پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 16 مئی کو ہی امریکہ نے اسرائیل کی ناجائز ریاست کو وجود دلوایا تھا، اس دن کو شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کے فرمان پر ’’یوم مردہ باد امریکہ‘‘ منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت کے استحکام کیلئے امریکی حکومت کی جانب سے 16 مئی کو اسے رسمی حکومت اور یہودی ملک  قرار دینے اور قبول کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اسی مناسبت سے 16 مئی درحقیقت اسرائیل اور امریکہ کے مردہ باد  کا دن ہے، کہ جب دنیا امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھتی ہے۔ ترجمان نے تمام عاشقانِ شہداء، مومین اور بیدار امت سے اپیل کی ہے کہ ’’یوم مردہ باد امریکہ‘‘ کی مناسبت سے ہونیوالی ریلیوں میں بھرپور شرکت کرکے اپنا ایمانی فریضہ ادا کریں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: یوم مردہ باد امریکہ کا اعلان مئی کو

پڑھیں:

حکومت کا 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی:

حکومت سندھ نے 9 اگست (بروز ہفتہ) کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے 14 صفر 1447 ہجری بمطابق 9 اگست 2025 کو شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حضرت عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر صوبائی حکومت کے تمام دفاتر، خود مختار ادارے، نیم خود مختار ادارے، کارپوریشنز اور حکومت سندھ کے زیر انتظام تمام مقامی کونسلز کے دفاتر میں عام تعطیل ہوگی۔

حکومت سندھ نے واضح کیا کہ تمام ضروری خدمات کے حامل اداروں اور دفاتر کی چھٹی نہیں ہوگی، اس کے علاوہ دیگر تمام دفاتر میں عام تعطیل ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • کیا اسرائیل ایک نئی جنگ شروع کرنیوالا ہے؟
  • عرب اسلامی وزارتی اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے غزہ پر قبضے کے اعلان کی شدید مذمت
  • غزہ پر قبضے کا صیہونی منصوبہ؛ جرمنی کا اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بند کرنے کا اعلان
  • اسرائیل کو 22 ارب ڈالر کی امریکی امداد
  • غزہ پر اسرائیلی قبضے کا اعلان ساری مہذب دنیا کے لئے چیلنج ہے، سینیٹر عرفان صدیقی
  • غزہ پر اسرائیلی قبضے کا اعلان مہذب دنیا کے لئے چیلنج ہے ،عرفان صدیقی
  • اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات خطے کو کشیدگی کی طرف لے جائیں گے: دفتر خارجہ
  • 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان
  • حکومت کا 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان
  • صوبے میں پائیدار امن کیلئے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے، ترجمان پختونخوا حکومت