پنجاب: بھارت کے بزدلانہ حملوں کے تناظر میں ایمرجنسی حفاظتی انتظامات کیلئے 2 ارب روپے جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملوں کے تناظر میں صوبے کے ڈپٹی کمشنرز کو ایمرجنسی حفاظتی انتظامات کیلئے 2 ارب روپے جاری کردیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو راشن، ادویات، فیول اور ضروری سامان کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پچھلے دو تین روز میں بھارت نے امن کی بات ضرور کی لیکن جارحیت بھی جاری رکھی۔
یہ فنڈز عوامی فلاح کے لیے ایمرجنسی انتظامات کےلیے دیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے، سول ڈیفنس اور ریسکیو ہائی الرٹ پر ہیں۔ افواجِ پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع
—فائل فوٹوپنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کر دی گئی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے میں احتجاج، جلسے جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور اجتماع جیسی تمام سرگرمیوں کی ممانعت ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت 4 یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی عائد ہوگی، اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی نافذ ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔