پاکستان کی جوابی کارروائی، بھارت نے نقصانات کا اعتراف کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پاکستان کی جوابی کارروائی، بھارتی فوج کی ترجمان نے نقصانات کا اعتراف کرلیا اور کہا ہے کہ پاکستان نے ہائی سپیڈ میزائلوں کا استعمال کیا ہے، مزید تفصیلات موصول ہورہی ہیں ۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاکستان نے کویت کو شکست دیکر ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہانگ کانگ سکسز کپ کے فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کویت کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ یہ میچ بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں پاکستان کی برتری کا واضح ثبوت ثابت ہوا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ اوورز میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز کا شاندار مجموعہ اسکور کیا۔ کپتان عباس آفریدی نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے صرف چند گیندوں پر 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کے ساتھ عبدالصمد نے بھی عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 42 رنز بنائے، جب کہ خواجہ نافع نے تیز رفتار 22 رنز کا اضافہ کیا۔
جواب میں کویت کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں بھرپور کوشش کی، مگر پاکستانی باؤلرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹک سکی اور آخری اوور کی پہلی گیند پر پوری ٹیم 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے نہ صرف فائنل اپنے نام کیا بلکہ شائقینِ کرکٹ کے دل بھی جیت لیے۔