پنجاب کے اضلاع کی انٹرنل سکیورٹی کیلئے 2 ارب روپے کے فنڈز جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل نے راشن، ادویات، فیول سمیت ضروری سامان کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری فنڈز محکمہ خزانہ نے آن لائن کر دیا ہے۔ فنڈز عوامی فلاح اور ایمرجنسی انتظامات کیلئے دیئے گئے ہیں۔ تمام قانون نافذ کرنیوالے ادارے، سول ڈیفنس اور ریسکیو ہائی الرٹ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے بزدلانہ حملوں کے تناظر میں وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ داخلہ پنجاب سے 2 ارب روپے کا انٹرنل سکیورٹی فنڈ جاری کر دیا۔ پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو حفاظتی انتظامات کیلئے 2 ارب روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل نے راشن، ادویات، فیول سمیت ضروری سامان کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری فنڈز محکمہ خزانہ نے آن لائن کر دیا ہے۔
فنڈز عوامی فلاح اور ایمرجنسی انتظامات کیلئے دیئے گئے ہیں۔ تمام قانون نافذ کرنیوالے ادارے، سول ڈیفنس اور ریسکیو ہائی الرٹ ہیں۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف مستند ذرائع سے ملنے والی اطلاعات پر یقین کریں، کسی بھی غیر مصدقہ پوسٹ کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کریں، غیر ضروری طور سفر سے گریز کریں اور گھروں میں رہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محکمہ داخلہ
پڑھیں:
پنجاب میں سکولوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کی تجویز زیر غور
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست 2025ء ) صوبہ پنجاب میں سکولوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے سکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اختتام قریب ہے لیکن فی الحال 15 اگست سے سکول دوبارہ کھولنے سے متعلق کوئی بھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن صوبہ پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع دینے پر غور کر رہا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم کے حکام کا مؤقف ہے کہ ’موجودہ موسم میں جاری شدید گرمی اور حبس بچوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، جس کی وجہ سے صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تعطیلات میں اضافے کی تجویز زیر غور ہے‘، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ ’گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا، سکولوں سے متعلق کوئی بھی فیصلہ موجودہ موسم، والدین کی آراء اور محکمہ موسمیات کی رپورٹس کی روشنی میں جلد متوقع ہے۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ حکومت پنجاب نے 28 مئی سے سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا، محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے تحت سکولز میں 28 مئی سے 14 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات دی گئیں اور پنجاب بھر کے تمام سکولز 15اگست سے دوبارہ کھولنے کا کہا گیا تھا۔ دوسری طرف صوبہ سندھ اور بلوچستان میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہو چکی ہیں اور دونوں صوبوں میں تعلیمی ادارے یکم اگست ست دوبارہ کھل چکے ہیں، جس کے ساتھ ہی سندھ اور بلوچستان میں تدریسی عمل کا آغاز بھی ہو چکا ہے، محکمہ تعلیم سندھ نے 1 جون سے 31 جولائی تک چھٹیوں کا اعلان کیا تھا ، چھٹیاں ختم ہونے کے بعد بچے یکم اگست سے واپس سکول آنا شروع ہوگئے جب کہ کراچی میں زیادہ تر نجی سکولز 4 اگست سے کھولے گئے ہیں۔